ڈیٹا لیکج کا معاملہ،وزیر داخلہ محسن نقوی نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی
تحقیقاتی کمیٹی معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرے گی،ڈیٹا لیکج میں ملوث عناصر کا تعین کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،ترجمان


اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے موبائل سمز کا ڈیٹا لیک ہونے سے متعلق نشر ہونے والی خبرکا فوری نوٹس لے لیا۔
ترجمان وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہوزیر داخلہ کی ہدایت پر نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی متحرک ہوگئی اور ایک خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
تحقیقاتی ٹیم نے کام شروع کر دیا جو ڈیٹا لیکیج کے معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرے گی،ڈیٹا لیکج میں ملوث عناصر کا تعین کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
ترجمان وزارت داخلہ نے مزید بتایا کہ تحقیقاتی ٹیم 14 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر موبائل سم مالکان کے ایڈریس، کال ریکارڈ، شناختی کارڈ کی نقول، بیرون ملک سفر کی تفصیلات سمیت ذاتی معلومات کی فروخت جاری ہے۔
خیال رہے کہ اس لیک ہونے والے ڈیٹا میں وفاقی وزراء، اہم حکومتی شخصیات اور اعلیٰ سرکاری افسران کے علاوہ عام پاکستانیوں کی معلومات بھی شامل ہیں۔

ایکواڈور کے صدر ڈینئل نوبوا پر مبینہ قاتلانہ حملہ، بال بال بچے
- 5 گھنٹے قبل

سکیورٹی فورسزکا اورکزئی میں آپریشن، لیفٹیننٹ کرنل سمیت 11 جوان شہید، بھارتی حمایت یافتہ 19دہشتگرد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

8 اکتوبر کے تباہ کن زلزلےکو 20 برس بیت گئے،قیامت خیز منظر آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر 2025 کے آخری ہفتے میں کرائے جائیں گے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ
- 35 منٹ قبل

اسرائیل حماس کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل،تنظیم نے جنگ کے خاتمے کی ضمانت مانگ لی
- 6 گھنٹے قبل

راولپنڈی: موسمیاتی تبدیلی کے باوجود ڈینگی بے قابو، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 30 مریض رپورٹ
- 3 گھنٹے قبل

مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- ایک گھنٹہ قبل

وفاقی تعلیمی بورڈ نے نیا گریڈنگ سسٹم متعارف کراتے ہوئے پاسنگ مارکس کی حد بڑھا دی
- 5 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی لاہور پہنچ گئے
- 6 گھنٹے قبل

عوام کی سہولت کے لیےگیس کے گھریلو کنکشنز سے عائد پابندی ہٹالی گئی
- 2 گھنٹے قبل

بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں مسافر بس کے لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے 17 افراد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

گھوٹکی:میرپور ماتھیلو پریس کلب کے جنرل سیکرٹری طفیل رند قاتلانہ حملے میں ہلاک
- 4 گھنٹے قبل