وہ بھی عام نوجوانوں کی طرح ایک نارمل زندگی گزارنا چاہتا ہے، اعتماد کے ساتھ لوگوں کے سامنے آنا اور اپنے مستقبل کو بہتر بنانا چاہتا ہے،سعد کا ویڈیو پیغام


ویب ڈیسک:(احسان اللہ اسحاق)آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی کے گاؤں کوٹلی چکار سے تعلق رکھنے والا نوجوان سوشل میڈیا انفلوئنسر سعد ایک کڑے امتحان سے گزر رہا ہے۔ بچپن میں پیش آنے والے ایک حادثے کے باعث سعد کا چہرہ بری طرح جھلس گیا تھا، جس کے اثرات آج بھی اس کی زندگی، اعتماد اور مستقبل پر گہرے ہیں۔
سعد کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اس حادثے نے نہ صرف اس کی جسمانی شناخت کو متاثر کیا بلکہ سماجی زندگی کو بھی مشکل بنا دیا۔ سعد کے والد کراچی میں مزدوری کرتے ہیں اور بڑی مشکل سے اپنے خاندان کا گزارا کرتے ہیں۔ محدود آمدن کے باعث وہ سعد کے مہنگے علاج اور سرجری کے اخراجات برداشت کرنے سے قاصر ہیں۔
ڈاکٹروں کے مطابق سعد کے چہرے کی بحالی کے لیے متعدد مراحل پر مشتمل علاج اور سرجری درکار ہے، جس پر تقریباً 12 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ یہ رقم اس غریب خاندان کے لیے کسی خواب سے کم نہیں۔
View this post on Instagram
سعد نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کی ہے۔ ویڈیو میں سعد کا کہنا تھا کہ وہ بھی عام نوجوانوں کی طرح ایک نارمل زندگی گزارنا چاہتا ہے، اعتماد کے ساتھ لوگوں کے سامنے آنا اور اپنے مستقبل کو بہتر بنانا چاہتا ہے۔
اہلِ علاقہ اور سوشل میڈیا صارفین سعد کی اس اپیل پر ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں اور مخیر حضرات سے اس کے علاج میں مدد کی درخواست کر رہے ہیں۔
سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت مدد فراہم کی جائے تو سعد کی زندگی بدل سکتی ہے۔شہریوں نے حکومت، فلاحی اداروں اور صاحبِ حیثیت افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ سعد کے علاج کے لیے آگے بڑھیں تاکہ ایک نوجوان کو نئی زندگی کی امید مل سکے۔

خیبرپختونخوا میں نیپا وائرس پھیلنے کا خدشہ،صوبائی محکمہ صحت ہائی الرٹ
- 2 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی
- 6 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، علاقائی سلامتی ،دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- 2 گھنٹے قبل

میانوالی :سی ٹی ڈی کے چھاپےکے دوران 6 مبینہ دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

ایران کے ساتھ مزید بات چیت کا ارادہ ہے، امید ہے فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں پڑے گی، ٹرمپ
- 6 گھنٹے قبل

مسلسل اضافے کے بعدسونے کی قیمت میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 7 گھنٹے قبل

سانحہ بھائی گیٹ کی انکوائری رپورٹ مکمل، ایس پی سٹی ، ایس ڈی پی او، ایس ایچ او قصور وار قرار
- ایک گھنٹہ قبل

قومی شناختی نظام میں بڑا انقلاب،فنگر پرنٹ پر مبنی تصدیق کو جدید فیس ریکگنیشن سسٹم سے تبدیل کرنے کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

سانحہ گل پلازہ : ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کوعہدے سےہٹا دیا گیا
- 5 گھنٹے قبل

کوئٹہ، گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل
آئی سی سی نے ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت نےشب برات کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری
- 4 گھنٹے قبل







