Advertisement

نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

کے پی شرما اولی نے ملک میں جاری بحران کے آئینی حل کے لیے عہدے سے استعفیٰ دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 9th 2025, 2:42 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، یکرٹریٹ دفتر کی جانب سے کے پی شرما اولی کے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

نیپالی وزیراعظم کے دستخط سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ کے پی شرما اولی نے ملک میں جاری بحران کے آئینی حل کے لیے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپال میں کرپشن اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بلاک کیے جانے کے بعد سے کھٹمنڈو سمیت مختلف شہروں میں شدید احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جس میں 20 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

احتجاجی مظاہروں کے دوران اہم سیاسی شخصیات کے گھروں کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں نیپالی وزیراعظم کے پی شرما اولی اور سابق وزیراعظم شیر بہادر کا گھر بھی شامل ہے جب کہ  مظاہرین نے سیاسی جماعت کے ہیڈ کوارٹر کو بھی نشانہ بنایا۔

سول سروسز اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے مطابق ملک میں ہونے والے احتجاج میں اب تک 250 سے زائد افراد زخمی ہیں جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت کھٹمنڈو میں کرفیو کے باوجود ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے جہاں انکی فورسز سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔

دوسری جانب ملک میں ہفتے سے جاری کشیدہ صورتحال کے پیش نظر کھٹمنڈو کے تری بھون ائیرپورٹ کو آپریشنز متاثر ہونے کی وجہ سے جزوی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

Advertisement
بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی

بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی

  • ایک دن قبل
سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی

  • 19 گھنٹے قبل
اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے

اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے

  • 2 دن قبل
پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

  • 2 دن قبل
مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

  • ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

  • 4 گھنٹے قبل
لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

  • 5 گھنٹے قبل
ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

  • 2 دن قبل
لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

  • 4 گھنٹے قبل
بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 5 گھنٹے قبل
پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا

پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا

  • ایک دن قبل
Advertisement