Advertisement

میکسیکو: ٹرین اور ڈبل ڈیکر بس میں خوفناک تصادم، 10 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

حادثے کے نتیجے میں بس کا اوپری حصہ مکمل طور پر اکھڑ گیا۔ ٹرین بس کو ریلوے لائن پر گھسیٹتی رہی جس سے جانی نقصان بڑھ گیا،میڈیا رپورٹ

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 9th 2025, 3:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
میکسیکو: ٹرین اور ڈبل ڈیکر بس میں خوفناک تصادم، 10 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

میکسیکو سٹی: شمالی امریکہ کے ملک میکسیکو میں ٹرین اور ڈبل ڈیکر مسافر بس کے دوران خوفناک تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خوفناک حادثہ ریاست میکسیکو کے اطلاکومولکو میونسپلٹی میں ایک شاہراہ پر پیش آیا، جہاں بس ایک آہستہ رفتار ٹریفک کے دوران ریلوے ٹریک عبور کرنے کی کوشش کر رہی تھی کہ اس دوران فریٹ ٹرین پوری رفتار سے بس سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے نتیجے میں بس کا اوپری حصہ مکمل طور پر اکھڑ گیا۔ ٹرین بس کو ریلوے لائن پر گھسیٹتی رہی جس سے جانی نقصان بڑھ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی سول پروٹیکشن کے جنرل کوآرڈینیٹر آدریان ہرنینڈز کے مطابق بس کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔

حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ مسافروں کو بچانے کے لیے بس کی چھت سے باہر نکالنے کی کوششیں کیں۔

ریاستی اٹارنی جنرل کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 7 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔ کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ کئی کو اسپتال سے فارغ بھی کر دیا گیا۔

Advertisement
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • ایک دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • ایک دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی