فی تولہ قیمت منگل کو 4 ہزار 100 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 88 ہزار 100 روپے ہو گئی


سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی فی تولہ سونا ہزاروں روپے مہنگا ہونے کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت منگل کو 4 ہزار 100 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 88 ہزار 100 روپے ہو گئی، جو گزشتہ روز 3 لاکھ 84 ہزار روپے تھی۔
24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 514 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 32 ہزار 733 روپے ہو گئی، جو گزشتہ روز 3 لاکھ 29 ہزار 219 روپے تھی جبکہ 10 گرام کے 22 قیراط سونےکی قیمت بھی 3 ہزار 222 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 5 ہزار 16 روپے تک پہنچ گئی جو گزشتہ روز 3 لاکھ ایک ہزار 794 روپے تھی۔
24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے بڑھ کر 4 ہزار 358 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 17 روپے بڑھ کر 3 ہزار 736 روپے ریکارڈ کی گئی۔ عالمی سطح پر چاندی کی قیمت بھی 0.20 ڈالر کے اضافے سے 41.25 ڈالر فی اونس ہو گئی جو پہلے 41.05 ڈالر تھی۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 41 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 654 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سیشن میں 3 ہزار 613 ڈالر تھی۔
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 17 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 9 گھنٹے قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 9 گھنٹے قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 21 گھنٹے قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 9 گھنٹے قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 2 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 12 گھنٹے قبل








