ناگن چورنگی سے نارتھ کراچی جانے والی سڑک پانی جمع ہونے کے باعث بند ہے، جبکہ نیو کراچی کے صبا سینما کے قریب بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے شہر کے متعدد علاقے متاثر ہو رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کی 8 ستمبر سے طوفانی بارش کی پیش گوئی مکمل طور پر درست تو ثابت نہیں ہوئی، تاہم منگل کی صبح سے ملیر، قائدآباد، شاہ فیصل کالونی، سرجانی ٹاؤن، صفورا، گلستان جوہر، سہراب گوٹھ، صدر، کلفٹن اور شاہراہ فیصل سمیت کئی علاقوں میں بارش جاری ہے۔
منگل کی رات 8 بجے سے بارش کا تیز اسپیل شروع ہوا، جس کے بعد شاہراہ فیصل، ڈرگ روڈ انڈر پاس، ماڈل کالونی، راشد منہاس روڈ، نیپا، صفورا اور ملیر کے علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
ناگن چورنگی سے نارتھ کراچی جانے والی سڑک پانی جمع ہونے کے باعث بند ہے، جبکہ نیو کراچی کے صبا سینما کے قریب بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔
ملیر ندی میں طغیانی کے بعد پانی کورنگی کاز وے پر آ گیا، جس پر سڑک کو بند کر دیا گیا۔ خمیسو گوٹھ کے قریب تھدو ندی میں منی ٹرک اور رکشہ بہنے کی اطلاع ہے، جن کی تلاش جاری ہے۔
ملیر ندی کے اوور فلو ہونے سے بکرا پیڑی اور میمن گوٹھ جانے والا راستہ بند ہو چکا ہے، جس سے مریضوں کو اسپتال پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ایوب گوٹھ پل اور لاسی گوٹھ میں ندی اوور فلو ہونے کے باعث پانی گھروں اور سڑکوں میں داخل ہو گیا ہے، جس سے خواتین، بزرگ اور بچے شدید متاثر ہیں۔ مقامی افراد نے انتظامیہ سے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔
بارش کے نتیجے میں شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 6 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 6 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 44 منٹ قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 6 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 8 گھنٹے قبل






