رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس وقت 11 فیصد شرح سود کاروباری لاگت میں اضافے کا باعث بن رہی ہے، جو علاقائی ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہے


پاکستانی معاشی تھنک ٹینک "اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ" نے اپنی تازہ رپورٹ میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے ملکی معیشت پر پڑنے والے شدید منفی اثرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ سیلاب نے زراعت، صنعت اور مجموعی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے، جس کے نتیجے میں جی ڈی پی میں کمی اور بے روزگاری میں اضافے کا خدشہ ہے۔ تھنک ٹینک نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ معاشی شرح نمو کو سہارا دینے کے لیے فوری طور پر ہنگامی اقدامات کیے جائیں، جن میں سب سے اہم اقدام شرح سود کو کم کرنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس وقت 11 فیصد شرح سود کاروباری لاگت میں اضافے کا باعث بن رہی ہے، جو علاقائی ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
تھنک ٹینک نے تجویز دی ہے کہ شرح سود کو فوری طور پر 9 فیصد پر لایا جائے، جس سے تقریباً 3 ہزار ارب روپے کی مالیاتی گنجائش پیدا ہو سکتی ہے، جو کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں انفراسٹرکچر کی بحالی، صنعتوں کی بحالی اور لاکھوں افراد کو روزگار کی فراہمی کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 22 فیصد تک پہنچ چکی ہے، اس لیے مانیٹری پالیسی میں مرحلہ وار نرمی لا کر دسمبر 2025 تک شرح سود کو 6 فیصد پر لایا جائے۔
تھنک ٹینک کے مطابق موجودہ سخت مالیاتی پالیسی اور بلند شرح سود معیشت کی بحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ بن چکی ہے، جس سے فوری طور پر نمٹنے کی ضرورت ہے۔

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
- 2 days ago

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان
- 2 days ago
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک
- 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 2 days ago

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 days ago
’عمران خان کو صحت مند قرار'، عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی
- 3 days ago
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 2 days ago
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 2 days ago
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری
- 2 days ago
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- 3 days ago
ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟
- 3 days ago

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار
- 3 days ago








