میڈیکو لیگل رپورٹ اور دیگر شواہد اس کیس کو ایک پراسرار اور ممکنہ طور پر مجرمانہ نوعیت کا بنا رہے ہیں، جس پر پولیس کی تفتیش جاری ہے


کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں مردہ حالت میں پائی جانے والی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی فائنل میڈیکو لیگل رپورٹ نے ان کی موت کے حوالے سے کئی نئے سوالات اور شکوک و شبہات کو جنم دے دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حمیرا اصغر کے کپڑوں پر خون کے نشانات اور ڈی این اے کے شواہد ملے ہیں، جس سے واقعے کے پراسرار ہونے کا اشارہ ملتا ہے۔ مزید یہ کہ لاش مکمل نہیں تھی، صرف ہڈیاں باقی تھیں، جس کے باعث موت کی اصل وجہ کا تعین ممکن نہیں ہو سکا۔
حمیرا کی لاش 8 جولائی کو اُس وقت ملی جب فلیٹ کے کرائے کی عدم ادائیگی کے باعث مالک مکان عدالتی بیلف کے ہمراہ فلیٹ پر پہنچا اور دروازہ توڑنے پر لاش دریافت ہوئی۔ پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق لاش شدید ڈی کمپوزیشن کے آخری مرحلے پر تھی، اور موت کو 8 سے 10 ماہ پرانا واقعہ قرار دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حمیرا کا ایک موبائل فون ابھی تک غائب ہے، اور اس کا ڈیٹا تفتیش میں اہم کردار ادا کر سکتا تھا۔ حمیرا اصغر کا تعلق لاہور سے تھا لیکن وہ کئی برسوں سے کراچی میں مقیم تھیں اور 2018 سے مذکورہ فلیٹ میں رہائش پذیر تھیں۔
میڈیکو لیگل رپورٹ اور دیگر شواہد اس کیس کو ایک پراسرار اور ممکنہ طور پر مجرمانہ نوعیت کا بنا رہے ہیں، جس پر پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل



