فرانس:بجٹ کٹوتیوں کے خلاف لاکھوں افراد کا احتجاجی مظاہرہ،صدر سے فوری استعفے کا مطالبہ
مظاہرین نےکئی مقامات پر آگ لگا کر کئی اہم سڑکیں اور ہائی ویز بلاک دیں


فرانس میں تقریباً 2 لاکھ افراد نے بجٹ کٹوتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے صدر میکرون سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا۔
فرانس کے مختلف شہریوں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے، مختلف مقامات پر کچرے کے ڈبوں اور دیگر اشیا کو آگ لگادی۔ مظاہرین نے مغربی شہر رینس میں ایک بس کو نذر آتش کردیا، پیرس میں بھی عمارت کا ایک حصہ جلادیا۔
مظاہرین نے مختلف مقامات پر اہم سڑکیں اور ہائی ویز کو بلاک کردیا، جنوب مغربی علاقے میں بجلی کی کیبلز کو آگ لگنے سے ٹرین سروس معطل ہوگئی۔ مظاہرین کاکہنا تھا کہ حکومت کو چہرے نہیں بلکہ پالیسی بدلنا ہوگی۔
ادھر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کردی، پانی کی توپیں بھی چلا دیں۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ملک بھر سے 500 کے قریب افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 2 روز قبل فرانسوا بائرو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام ہوگئے تھے۔
رپورٹس کے مطابق ملک میں جاری مالی بحران حل کرنے میں ناکامی، عوامی تعطیلات ختم کرنا اور فلاحی اخراجات میں کمی کرنا وزیراعظم بائرو کے خلاف عدم اعتماد کا سبب بنیں، انہوں نے دسمبر 2024 میں عہدہ سنبھالا تھا۔
تاہم گزشتہ روز فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکروں نے قریبی ساتھی اور ملک کے وزیر دفاع سیبسٹین لاکورنو کو نیا وزیراعظم نامزد کرنے کا اعلان کیا۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل





