ملزم حسن زاہد سے کتنے کروڑ میں ڈیل ہوئی؟ صحافی کے سوال پر ٹک ٹاکر سامعہ حجاب خاموش
ٹک ٹاکرسامعہ حجاب نے اغوا اور دھمکیاں دینے کے معاملے میں ملزم حسن زاہد کو معاف کرتے ہوئے اس کیخلاف دائرکیس واپس لے لیا


اسلام آباد:ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے ملزم حسن زاہد کو معاف کردیا تاہم اس حوالے سے صحافی کی جانب سےسوال کیا گیا کہ ’ انہوں نے حسن زاہد سے کتنے کروڑ میں ڈیل کی؟‘ جس کے جواب پر ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے خاموشی اختیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکرسامعہ حجاب نے اغوا اور دھمکیاں دینے کے معاملے میں ملزم حسن زاہد کو معاف کرتے ہوئے اس کیخلاف دائرکیس واپس لے لیا ہے۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں مقدمے کی سماعت ہوئی ،اس موقع پر عدالتی عملے نے میڈیا نمائندگان کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا اور کہا کہ یہ جج صاحب کا حکم ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیشی کے موقع پرصحافی کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آپ کی کتنے کروڑ میں ڈیل ہوئی ہے مگر ٹک ٹاکر کسی بھی سوال کا جواب دیے بغیر خاموشی سے روانہ ہوگئیں۔
کارروائی کے دوران سامعہ حجاب عدالت پیش ہوئیں اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ جج عامر ضیاء نے استفسار کیا کہ کیا آپ کا معاملہ حل ہوگیا ہے؟ جس پر سامعہ حجاب نے جواب دیا کہ جی ہمارا معاملہ طے پا گیا ہے۔ جج نے پوچھا کہ کیا آپ کیس کی مزید پیروی کرنا چاہتی ہیں؟ اس پر سامعہ حجاب نے کہا کہ میں اپنا کیس واپس لیتی ہوں۔
سامعہ حجاب نے مزید کہا کہ ملزم کی ضمانت منظور ہونے اور اس کے بری ہونے پر مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ بعد ازاں عدالت نے ملزم حسن زاہد کی ضمانت منظور کرلی۔
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 18 hours ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 17 hours ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 19 hours ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 days ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 days ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 days ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 days ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 19 hours ago

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 2 minutes ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- a day ago


.jpeg&w=3840&q=75)




