Advertisement
تفریح

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش

پاکستان فلم ڈے کے موقع پر فلم "Welcome to Punjab" نے بہترین آڈینس ایوارڈ حاصل کیا، جس کے پروڈیوسر صفدر ملک اور ھدایت کار شہزاد رفیق ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 hours ago پر Dec 13th 2025, 5:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش

پاکستان نے 7 سے 10 دسمبر 2025 تک منعقد ہونے والے باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں شرکت کی، جہاں تین پاکستانی فلموں کی نمائش کی گئی۔ پاکستان فلم ڈے کے موقع پر فلم "Welcome to Punjab" نے بہترین آڈینس ایوارڈ حاصل کیا، جس کے پروڈیوسر صفدر ملک اور ھدایت کار شہزاد رفیق ہیں ۔

اس سال پاکستانی سینما کی چوتھی مسلسل بین الاقوامی کامیابی ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے چین میں منعقدہ ایس سی او فلم فیسٹیول میں دو ایوارڈز جیتے — فلم "Nayab" کے لیے بہترین جیوری کرٹک ایوارڈ اور فلم "Deemak" کے لیے بہترین ایڈیٹنگ ایوارڈ  جبکہ روس میں یوریشیا فلم فیسٹیول میں اداکارہ سونیا حسین نے بہترین پرفارمنس ایوارڈ اپنے نام کیا۔

یہ تمام اعزازات پاکستان کی فلم انڈسٹری کی بڑھتی ہوئی معیاریت اور عالمی سطح پر اُس کی وسعت پذیر رسائی کی عکاسی کرتے ہیں۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات، ڈی ای ایم پی (DEMP) کے ذریعے، پاکستان کی عالمی پلیٹ فارمز پر شمولیت کو مسلسل سہولت فراہم کر رہی ہے تاکہ ثقافتی سفارت کاری کو مضبوط کیا جا سکے، کو-پروڈکشن کے مواقع بڑھائے جا سکیں، اور پاکستان کی تخلیقی صلاحیتوں کو دنیا بھر میں مؤثر انداز میں پیش کیا جا سکے

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشنDEMP کی ایگزیکٹیو ڈی جی میڈم ثمینہ فرزین ڈائریکٹر فلم سیکشن میڈم سیدہ ساءرا رضا اور ڈپٹی ڈائریکٹر سمیعیہ چنا  کی ممنون جے جن کی کاوشوں سے پاکستان نے انٹرنیشنل پلیٹ فارم پر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی۔

Advertisement