اداکارہ اریج چودھری نے ڈرامہ ’پل دو پل‘ میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کر لیا
اریج چودھری اپنی خوب صورتی اور قاتلانہ اداوں کے باعث خبروں میں بھی رہتی ہیں ۔ انہیں بیرون ملک اور خصوصا ہمسایہ ملک بھی کئی آفرز آئی ہیں


ویب ڈیسک: پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اریج چودھری نے ڈرامہ پل دو پل میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کر لیا،، اریج چودھری نے لیڈ رول میں اپنی جاندار اداکاری سے خود کو بہترین ثابت کرتے ہوئے نیشنل لیڈ ایوارڈ حاصل کیا۔
اس حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شوبز شخصیات نے شرکت کی۔ مختلف کٹیگریز میں ایوارڈ دئیے گئے۔ اداکارہ اریج چودھری کی بات کی جائے تو وہ اس سے قبل بھی مختلف چینلز پر ڈراموں میں دکھائی دیتی رہتی ہیں۔ کبھی میں کبھی تم، شادی کارڈ ، جنو ن عشق، ماہی اور دیگر شامل ہیں، جبکہ وہ چند فلموں میں بھی دکھائی دیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے ملکی و غیر ملکی مقابلہ حسن میں بھی کافی اعزازات اپنے نام کر رکھے ہیں۔
اریج چودھری اپنی خوب صورتی اور قاتلانہ اداوں کے باعث خبروں میں بھی رہتی ہیں ۔ انہیں بیرون ملک اور خصوصا ہمسایہ ملک بھی کئی آفرز آئی ہیں۔
اپنے ایک بیان میں اریج چودھری نے کہا کہ میں نے ہمیشہ میرٹ کو ترجیح دی ہے میں نے اپنے کام سے ہمیشہ انصاف کیا ہے کسی کو دیکھ کر اداکاری نہیں کرتی یہ ٹیلنٹ نیچرل ہے، مزید کہا دیکھا جائے تو پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے لیکن مسئلہ یہ ہے انہیں آگے آنے کا موقع ہی نہیں ملتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے بے شمار پراجیکٹس کی آفرز ہو رہی ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ میں اپنے کام سےمخلص ہوں، مجھے حاسدین سے کوئی فرق نہیں پڑتاصرف اپنے کام پر توجہ دیتی ہیں چاہنے والوں کا شکریہ جو مجھے ہمیشہ سپورٹ کرتے رہتے ہیں ان ہی کی دعاوں کی ضرورت رہتی ہے

امریکی تاریخ میں پہلی بار میئر اور ڈپٹی میئر پاکستانی منتخب
- 10 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 15 گھنٹے قبل

سابق وزیر اعلی علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار، وارنٹ گرفتاری جاری
- 12 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کاسیکیورٹی فورسزکو مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم
- 9 گھنٹے قبل

نجی یونیورسٹی میں طالبہ نے خودکشی کی کوشش کیوں کی؟ اصل وجوہات سامنے آگئیں
- 14 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
- 8 گھنٹے قبل

معرکہ حق کے بعد اتنے آرڈرمل رہے ہیںکہ جلد آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنے کی پوزیشن میں ہونگے،خواجہ آصف
- 13 گھنٹے قبل

کراچی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ،کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد گرفتار
- 11 گھنٹے قبل

اسٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل،انڈیکس ایک لاکھ 86 ہزارپوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کر گیا
- 12 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر اضلاع میں شدید سردی کی لہر برقرار ، میدانی علاقوں میں شدید دھندکا راج
- 12 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ
- 11 گھنٹے قبل

چکوال:مسافر بس کھائی میں گرنے سے 5 مسافر جاں بحق، 7 خواتین سمیت 27 زخمی
- 14 گھنٹے قبل














