ایشیا کپ: قومی ٹیم کی آج ہونے والی پریس کانفرنس منسوخ، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری پر غور
اگر پاکستان کا مطالبہ نہ مانا گیا تو قومی ٹیم ایشیا کپ سے دستبرداری کا فیصلہ کر سکتی ہے،ذرائع


دبئی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کی دبئی میں آج شام ساڑھے سات بجے ہونے والی پریس کانفرنس اچانک منسوخ کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے آج شام ساڑھے 7 بجے پریس کانفرنس کرنا تھی تاہم اب اسے منسوخ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ رات 9 بجے پاکستانی ٹیم کی پریکٹس پروگرام کے مطابق ہو گی ، صورتحال تبدیل ہونے کی صورت میں پریکٹس بھی منسوخ ہو سکتی ہے۔
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایشیا کپ کا اہم میچ کل کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب عالمی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو عہدے سے ہٹانے سے انکار کر دیا ہے۔
آئی سی سی نے اپنے فیصلے سے پی سی بی کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے تاہم پی سی بی نے فی الحال اسکی تصدیق نہیں کی۔
ذرائع کے مطابق اس پیشرفت کے بعد پی سی بی حکومت سے مشاورت کرے گا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کرے گا۔ امکان ہے کہ اگلے چند گھنٹوں میں پی سی بی اپنا باضابطہ مؤقف پیش کرے گا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اگر پاکستان کا مطالبہ نہ مانا گیا تو قومی ٹیم ایشیا کپ سے دستبرداری کا فیصلہ کر سکتی ہے۔

اسرائیلی حراست سے رہائی کے بعد سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے،ائیر پورٹ پر شاندار استقبال
- 43 منٹ قبل

اسرائیلی بربریت کا خاتمہ،غزہ میں جنگ بندی معاہدہ آج سے نافذ العمل ہو گیا ہے، مصری صدر
- 3 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا وزیر اعلی انتخاب: پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی آزاد قرار
- ایک گھنٹہ قبل

اے این ایف کی ملک گیر انسداد اسمگلنگ کارروائیاں ، 17 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد
- 4 گھنٹے قبل

نصیرآباد میں ڈیرہ مراد جمالی ریلوے ٹریک پر دھماکہ،ریلوے ملازم شہید
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کو ستمبر کے دوران بیرون ملک سے ترسیلات زر کی مد میں 3.2 ارب امریکی ڈالر موصول
- 5 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان آپریشن میں شہید ہونے والے میجر سبطین کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یوم ڈاک منایا جا رہا ہے
- 3 گھنٹے قبل

گوگل نے پاکستانی طلبہ کیلئے ایک سالہ مفت ’اے آئی پرو پلان‘ متعارف کروا دیا
- 2 گھنٹے قبل

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا فضائی آلودگی پھیلانے کے واقعات کا نوٹس
- 19 منٹ قبل

نجکاری کے عمل میں قومی مفاد، شفافیت اور اداروں کی پیشہ وارانہ استعداد میں بہتری کو یقینی بنایا جائے،وزیر اعظم
- 3 گھنٹے قبل

بلدیاتی انتخابات ،الیکشن کمیشن کی طرف سے پنجاب میں یونین کونسلوں کی حد بندی کا شیڈول جاری
- 4 گھنٹے قبل