7900 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 562روپے پر پہنچ گئی


کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 7900 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 562روپے پر پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا 6773 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 69 ہزار 995 روپے کا ہوگیا جبکہ ایک تولہ چاندی 177 روپے اضافے سے 5422 روپے پر پہنچ گئی۔
پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھنے کی بنیادی وجہ اس کی عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی طلب اور روپے کی قدر میں کمی ہے۔
عالمی سطح پر جیو پولیٹیکل خطرات، کساد بازاری، اور مرکزی بینکوں کی جانب سے سونے کی خریداری میں اضافے کی وجہ سے بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ امریکی شرح سود میں کمی کی توقع بھی ایک اہم عنصر ہے۔
دوسری طرف عالمی مالیاتی ادارے مورگن اسٹینلی(Morgan Stanley) نے پیش گوئی کی ہے کہ سونے کی قیمت آئندہ سالوں میں نئی بلندیوں کو چھو سکتی ہے۔
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل



