فیلڈمارشل پاکستان کیلئے عسکری و سفارتی محاذ پر فرنٹ فٹ پر کھیلے،برطانوی جریدے کا اعتراف
وائٹ ہاؤس میں پاکستان کی مؤثر سفارت کاری نے ماحول کو تبدیل کیا، ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنا بھی ایک غیر معمولی سفارتی اقدام ثابت ہوا،رپورٹ


ویب ڈیسک: سال 2025 میں پاکستان کے عالمی منظرنامے میں سفارتی و عسکری سطح پر کامیابیوں کا ایک اور اعتراف سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق معروف برطانوی جریدے دی ٹیلی گراف نے نے بھی پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر کامیاب سفارتکاری کو تسلیم کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو اس کامیابی کا مرکزی کردار قرار دیا ہے۔
برطانوی جریدے دی ٹیلی گراف کے مطابق 2025 میں پاکستان نے عالمی منظرنامے میں اپنی سفارتی اور عسکری موجودگی کو نمایاں طور پر مضبوط کیا ہے، جریدے کے مطابق پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ’فرنٹ فُٹ‘ پر رہتے ہوئے اہم کردار ادا کیا۔
جریدے کے مطابق پاکستان نے نہ صرف امریکہ میں اپنے حق میں اعتماد کی فضا قائم کی بلکہ ٹھوس اقدامات کے ذریعے اپنی اسٹریٹجک اہمیت کو بھی ثابت کر کے دکھایا، رپورٹ کے مطابق ایبی گیٹ حملے کے ملزم کی امریکا حوالگی اور ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ قریبی تعلقات نے پاک امریکا تعلقات میں ایک اہم موڑ پیدا کیا۔
ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس سے خطاب میں ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف عملی تعاون پر پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور پہلے دور کے تلخ تجربات کے باوجود پاکستان واشنگٹن میں دوبارہ مضبوط مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بھارت کی بھرپور لابنگ کے باوجود اس بار پاکستان سفارتی طور پر واضح سبقت حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔ پاکستان کو ٹیرف کے معاملے پر کئی ممالک کے مقابلے میں بہتر تجارتی رعایتیں دی گئیں اور وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اوول آفس میں براہِ راست رسائی حاصل ہوئی۔
برطانوی جریدے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں پاکستان کی مؤثر سفارت کاری نے ماحول کو تبدیل کیا، ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنا بھی ایک غیر معمولی سفارتی اقدام ثابت ہوا،جبکہ ایبی گیٹ حملے کے ملزم کی گرفتاری کے صرف دو دن بعد امریکا کو حوالگی نے پاکستان کی سنجیدہ نیت کو واضح کیا۔
سینئر پاکستانی عہدیدار کے مطابق یہی لمحہ پاک امریکا تعلقات میں تبدیلی کی علامت بنا، سابق امریکی عہدیدار نے اسے پاکستان کی سنجیدہ نیت کا طاقتور اشارہ قرار دیا،پہلگام، کشمیر واقعے کے بعد خطے میں جنگ کا خطرہ حقیقی سطح پر بڑھ گیا تھا۔ بھارت نے امریکی ثالثی کے امکان کو کھلے الفاظ میں مسترد کر دیا۔
دی ٹیلی گراف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے خطے میں کشیدگی کے دوران ذمہ دارانہ رویہ اپناتے ہوئے غیر روایتی سفارت کاری کے ذریعے وائٹ ہاؤس کے ساتھ تعلقات کو ہینڈل کیا۔
رپورٹ کے مطابق جون 2025 میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صدر ٹرمپ سے نجی اور آف دی ریکارڈ ملاقات ہوئی، جس کے بعد ٹرمپ نے انہیں ”پسندیدہ فیلڈ مارشل“ قرار دیا،جبکہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں خود کو مؤثر اور ذمہ دار اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر بھی منوایا، جی سی سی ممالک سے قربت اور ایران کے ساتھ متوازن تعلقات بھی سفارتی سطح پر پلس پوائنٹ ثابت ہوئے۔
اس کے علاوہ پاکستان نے امریکا کے لیے اہم معدنیات کے مسئلے کا عملی حل پیش کیا اور ستمبر میں چھ کھرب ڈالر مالیت کے معدنی ذخائر پر پاک امریکا تعاون کا ایم او یو سائن کیا، جسے عالمی سطح پر ایک بڑا سرپرائز قرار دیا گیا۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

