کراچی: سہراب گوٹھ میں گھر سے افغان خاتون اور 3 بچوں کی پھندا لگی لاشیں برآمد،تفتیش جاری
مقتولہ کا تعلق افغانستان سے ہے جبکہ شوہر نجیب اللہ کا تعلق لیہ سے ہے، نجیب اللہ سبزی منڈی میں کام کرتا ہے اور اس نے افغان خاتون سے دوسری شادی کی تھی، پولیس


کراچی:شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ گنا منڈی کے ایک گھر سے 4 لاشیں ملی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والوں میں ایک خاتون اور تین بچے شامل ہیں، بظاہر یہ معاملہ خودکشی کا لگ رہا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ بچوں کی عمر 2، 4 اور 8 سال کے درمیان ہیں جبکہ چاروں لاشیں پھندا لگی ہیں اور بظاہر معاملہ خود کشی کا لگ رہا ہے، مرنے والوں میں 30 سال کی فاطمہ، 10سال کی سونم، 3سال کی آرزو اور 2سال کا ارمان شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق مرنے والی خاتون کا تعلق افغانستان سے ہے جبکہ شوہر نجیب اللہ کا تعلق لیہ سے ہے، نجیب اللہ سبزی منڈی میں کام کرتا ہے اور اس نے افغان خاتون سے دوسری شادی کی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور معاملے کی تفتیش جاری ہے، شوہرکے بیان کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کے باعث پیش آیا۔
دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ ضیالنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔
وزیر داخلہ نے زور دیا ہے کہ تفتیش کو غیرجانبدار بنایا جائے اور اگر کسی قسم کی مجرمانہ غفلت یا جرم ثابت ہو تو ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago







