مریم نواز نے ’’سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام‘‘ فیز 3 کی قرعہ اندازی کا آغاز کردیا
گرین ٹریکٹر سکیم آنے سے زرعی لینڈ سکیپ بدل رہا ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) ہمیشہ کاشتکاروں کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کرتی رہی ہے،مریم نواز


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام فیز 3 کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے قرعہ اندازی کا آغاز کر دیا۔
اس موقع پر انہوں نے کامیاب کاشتکاروں کو مبارکباد دی اور نام آنے والے خوش نصیب کاشتکاروں کو فون بھی کیا،بہاولپور کے حمزہ لیاقت سے بات چیت میں مریم نواز شریف نے کہا: "آپ کی سی ایم مریم نواز بول رہی ہوں، قرعہ اندازی میں آپ کا ٹریکٹر نکل آیا، مبارک ہو۔"
وزیراعلیٰ نے کہا کہ گرین ٹریکٹر سکیم آنے سے زرعی لینڈ سکیپ بدل رہا ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) ہمیشہ کاشتکاروں کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کرتی رہی ہے۔
دوسری جانب صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سی ایم گرین ٹریکٹر سکیم کے تھرڈ فیز کے لیے5 ایکڑ کے 4 لاکھ 27 ہزار مالک کاشتکاروں نے درخواستیں دی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہگزشتہ پانچ سالوں میں پاکستان میں ٹریکٹرز کی قیمتیں دگنی سے زیادہ ہو گئی ہیں، جس کی وجہ سے چھوٹے اور درمیانے کسانوں کے لیے مکمل قیمت پر ٹریکٹر خریدنا مشکل ہوگیا تھا۔ 2024 میں پنجاب حکومت نے زرعی مشینری کے استعمال پر خصوصی توجہ دی۔
بریفنگ کے مطابق، دو فیز مکمل ہوچکے ہیں اور 21 ہزار ٹریکٹر فراہم کیے جا چکے ہیں، جبکہ فیز-3 کے تحت 50 سے 65 ہارس پاور کے 10 ہزار ٹریکٹر دیے جائیں گے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 10,000 ایکڑ اراضی پر صرف 140 ٹریکٹر ہیں جو دیگر ممالک کے تناسب میں 50% سے بھی کم ہیں۔ صوبائی حکومت کے مطابق، ٹریکٹر پنجاب کی زرعی معیشت میں سب سے اہم مشین ہے۔

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 13 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 12 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 8 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 9 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 18 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- ایک دن قبل






