ایک دن کی تاریخی کمی کے بعد سونا آج پھر ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 163ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 413ڈالر کی سطح پر آگئی

.webp&w=3840&q=75)
کراچی: ایک دن کی تاریخ ساز کی کمی بعد عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج پھر نمایاں اضافہ ریکار ڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روزملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 16ہزار 300روپے کی بڑی نوعیت کے اضافے سے 4لاکھ 64ہزار 062 روپے کی سطح پر آگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 13ہزار 975روپے بڑھ کر 3لاکھ 97ہزار 858روپے کی سطح پر آگئی۔
علاوہ ازاں فی تولہ چاندی کی قیمت 570 روپے کے اضافے سے 7ہزار 454 روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 489روپے کے اضافے سے 6ہزار 390روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 163ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 413ڈالر کی سطح پر آگئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید نمایاں کمی واقع ہوئی تھی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یک دم 436ڈالر کی کمی سے 4ہزار 250ڈالر کی سطح پر آگئی تھی،جس کے بعد ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 43ہزار 600روپے کی تاریخی کمی سے 4لاکھ 47ہزار 762 روپے کی سطح پر آگئی تھی، یہ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کمی تھی۔

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل





