Advertisement
پاکستان

مشرق وسطی کشیدگی : جنگ بندی مذاکرات میں پاکستان کی ٹیلیفونک سفارتکاری نے اہم کردار ادا کیا،امریکی میڈیا

وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلسل سفارتی رابطوں کے ذریعے خطے میں امن بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں،رپورٹ

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Mar 27th 2026, 2:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مشرق وسطی  کشیدگی : جنگ بندی مذاکرات میں پاکستان کی ٹیلیفونک سفارتکاری نے اہم کردار ادا کیا،امریکی میڈیا

اسلام آباد: ایک امریکی اخبار نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران امن کے قیام کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں کیں، جن میں خاص طور پر ٹیلیفونک سفارتکاری کا اہم کردار رہا۔

امریکی میڈیا رپوٹس کے مطابق پاکستانی قیادت نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مختلف عالمی رہنماؤں سے مسلسل رابطے کیے۔ ان رابطوں میں تہران، ریاض، ابوظبی، قاہرہ، استنبول اور برسلز کے اہم رہنما شامل تھے، جن سے امن کے قیام اور ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے رہنما امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان دونوں کے ساتھ قریبی روابط رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے پاکستان کو ایک مؤثر ثالث کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلسل سفارتی رابطوں کے ذریعے خطے میں امن بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب جرمن وزیر خارجہ جوہان ویڈے فول نے بھی تصدیق کی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ رابطے ہو چکے ہیں اور اب براہ راست ملاقات کی تیاریاں جاری ہیں۔

جرمن وزیر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے نمائندوں کی اہم ملاقات جلد متوقع ہے، جو بظاہر پاکستان میں ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب عالمی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی متحرک سفارتکاری خطے میں اس کے بڑھتے ہوئے کردار اور عالمی سطح پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے، اور اگر یہ کوششیں کامیاب ہوئیں تو یہ تنازع کے خاتمے میں اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہیں۔

Advertisement
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 2 دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 2 دن قبل
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 2 دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 2 دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 2 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 14 گھنٹے قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 3 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 9 گھنٹے قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 18 گھنٹے قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 15 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 2 دن قبل
Advertisement