Advertisement

کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئےخیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں الرٹ جاری

جاری کر دہ ایڈوائزری میں عوام کومویشیوں کے ساتھ احتیاط برتنےکا مشورہ دیاگیاہے،طبی عملے کو پی پی ای اورانفیکشن کنٹرول پروٹوکول پر عمل لازمی قراردیاگیاہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Apr 19th 2026, 11:28 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئےخیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں الرٹ جاری

پشاور:کانگو وائرس کےپھیلاؤ سے بچاؤ کیلئے خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں الرٹ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں عید قربان سے پہلےکانگووائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

جاری کر دہ ایڈوائزری میں عوام کومویشیوں کے ساتھ احتیاط برتنےکا مشورہ دیاگیاہے،طبی عملے کو پی پی ای اورانفیکشن کنٹرول پروٹوکول پر عمل لازمی قراردیاگیاہے جبکہ مشتبہ کیسز کے نمونے ٹرپل پیکجنگ کے ذریعے لیبارٹری بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایڈوائزری میں مویشیوں میں وائرس کی روک تھام کے لیے ٹِک کنٹرول پر زور دیا گیاہے،کانگو وائرس کی تشخیص کے لیے پی سی آر اور ایلیسا ٹیسٹ کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

اس حوالے سےصوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مویشی پالنے والے افراد اور قصاب حضرات سی سی ایچ ایف کے زیادہ خطرے میں ہیں،سی سی ایچ ایف وائرس متاثرہ خون اورجسمانی رطوبتوں سےمنتقل ہوتا ہے،شہری غیر محفوظ گوشت اور بیمار جانوروں سے دور رہیں۔

جاری کر دہ ایڈوائزری کے مطابق ٹک (چیچڑ) کے کاٹنے سے سی سی ایف ایچ پھیلنے کا خدشہ ہے،مویشیوں کو ذبح کرنے سے قبل ادویات اور معائنہ لازمی قرار دینے کی تجویز بھی دیدی گئی ہے۔

Advertisement
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 3 days ago
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 days ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 days ago
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 23 minutes ago
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 2 hours ago
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 hours ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 days ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 3 days ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 days ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 days ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 days ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 days ago
Advertisement