اسلام آباد : دوست ملک چین کی جانب سے پاکستان کو20 لاکھ سائنوفام کورونا ویکسین خوراکوں کا تحفہ دیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق چین سےسائنوفام ویکسین کی کھیپ دوروزمیں لائی جائے گی، چین سے سائنو فارم ویکسین کی پہلی کھیپ آج اسلام آباد پہنچے گی، چین سے دوروزمیں کل 35 لاکھ کورونا ویکسین خوراکیں لائی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے 20 لاکھ سائنوفام،جبکہ15 لاکھ کین سائنوڈوزلائی جائیں گی، پاکستان نے 15 لاکھ کین سائنوڈوزچینی کمپنی سے خریدی ہیں، چین سے کین سائنوکی 3 لاکھ تیار، 12 لاکھ ڈوز کا خام مال لایا جائے گا۔ کین سائنو کی دونوں کھیپ 3 اگست کو اسلام آباد پہنچیں گی۔
یاد رہے کہ چین تاحال پاکستان کو 17 لاکھ 20 ہزار ویکسین ڈوز تحفہ دے چکا ہے۔
خیال رہے ملک میں40 سال سے زائد عمر افراد کی ویکسینیشن کا آغاز3 مئی سےہوا تھا ۔ملک بھر میں کو رونا وائرس کے خلاف ویکسین لگوانے والے افراد کی تعداد تین کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔
واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید40فراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد23 ہزار462ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10لاکھ39ہزار695ہوگئی ہے ۔
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 20 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 8 گھنٹے قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 20 گھنٹے قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 8 گھنٹے قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 2 دن قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 8 گھنٹے قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 16 گھنٹے قبل










