ٹوکیو : پاکستانی شوٹر غلام مصطفیٰ بشیر اوراسپرنٹر نجمہ پروین بھی ٹوکیو اولمپکس میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خواتین کی 200 میٹر دوڑ میں نجمہ پروین ہیٹس میں سب سے آخری نمبر7 پر رہیں، نجمہ پروین نے 200 میٹر کا فاصلہ 28 اعشاریہ 12سیکنڈز میں طے کیا اور ذاتی بہترین ٹائم 23.69 سیکنڈ کو بھی بہتر بنانے میں ناکام رہیں۔
دوسری جانب جی ایم بشیر دوسرے روز اپنی کارکردگی کا تسلسل برقرار نا رکھ سکے اور 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل کے ٹاپ 6 میں جگہ برقرار رکھنے میں ناکام رہے۔
پہلے دن 293 اسکور کرنے کے بعد جی ایم بشیر نے دوسرے دن 286 اسکور کیا، دوسرے دن جی ایم بشیر نے پہلی سیریز میں اچھا آغاز کیا لیکن بقیہ دو سیریز میں اچھی کارکردگی کا سلسلہ برقرار نا رکھ سکے۔
خیال رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں شریک 10 میں سے 9 ایتھلیٹ خالی ہاتھ واپس لوٹ گئے ہیں، پاکستان کے آخری ایتھلیٹ ارشد ندیم 4 اگست کو جویلین تھرو کے لیے ایکشن میں ہوں گے۔

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 14 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 10 گھنٹے قبل

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 16 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 15 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 13 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 10 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 12 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 16 گھنٹے قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 16 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 13 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 16 گھنٹے قبل









