Advertisement
پاکستان

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال 11 پاکستانیوں کی رہائی کیلئے کوششیں جاری ہیں،دفتر خارجہ

ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور پاکستان خطے میں امن کے قیام کیلئے سفارتی سطح پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے،ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 ماہ قبل پر اپریل 30 2026، 3:32 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال 11 پاکستانیوں کی رہائی کیلئے کوششیں جاری ہیں،دفتر خارجہ

اسلام آباد:دفتر خارجہ نے کہا کہ صومالیہ میں بحری قزاقوں نے 11 پاکستانیوں کو یرغمال بنا لیاہے جن کی بحفاظت رہائی کیلئے 
حکومت پاکستان کی صومالی حکام اور متعلقہ فریقین سے مسلسل رابطے میں ہے اور سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ صومالیہ کے علاقے پُنٹ لینڈ کے قریب بحری قزاقوں نے ایک بحری ٹینکر کو روک کر اس میں موجود 11 پاکستانیوں کو یرغمال بنایا۔

ترجمان کے مطابق اس معاملے پر صومالیہ کی حکومت اور جہاز کے مالک سے رابطہ کیا جا رہا ہے تاکہ پاکستانیوں کی جلد اور بحفاظت رہائی ممکن بنائی جا سکے۔

پریس بریفنگ میں ترجمان نے کہا کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کا تحفظ اور فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

علاوہ ازاں انہوں نے  یہ بھی بتایا کہ کمبوڈیا میں 84 پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں، جن میں 76 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں۔ ان کے مطابق یہ افراد زیادہ تر سیاحتی یا زائد المعیاد ویزوں پر وہاں موجود تھے اور بعض آن لائن فراڈ سے متعلق ملازمتوں میں ملوث پائے گئے۔ پاکستانی سفارتی مشن کمبوڈین حکام سے رابطے میں ہے اور متاثرہ افراد کو خوراک اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب علاقائی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور پاکستان خطے میں امن کے قیام کیلئے سفارتی سطح پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دونوں فریقین کے ساتھ رابطوں کے چینلز کھلے رکھے ہیں اور مختلف تجاویز پر بات چیت جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے رابطہ کیا جبکہ ایرانی وفد نے عباس عراقچی کی قیادت میں پاکستان کا دورہ بھی کیا۔

 وزیراعظم نے سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے اہم دورے کیے اور خلیجی ممالک پر حملوں کی مذمت بھی کی،انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت کیلئے نہایت اہم گزرگاہ ہے اور پاکستان اس کے فوری کھولنے کے مطالبے کی حمایت کرتا ہے۔

ترجمان نے افغانستان کی جانب سے سرحدی علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی بھی مذمت کی اور کہا کہ اس سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ خطے میں کشیدگی کم ہوگی اور امن قائم ہوگا۔

Advertisement
سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • ایک دن قبل
اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

  • ایک دن قبل
پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

  • 3 دن قبل
اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

  • 2 دن قبل
ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

  • 2 دن قبل
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

  • ایک دن قبل
پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

  • ایک دن قبل
کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری

  • 2 دن قبل
پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 21 گھنٹے قبل
Advertisement