Advertisement

روس نے ایران کے خلاف سلامتی کونسل میں مجوزہ امریکی قرارداد کو ویٹو کردیا

ہم ایران کے خلاف یک طرفہ بیانیہ مسلط کرنے کی ہر کوشش کو مسترد کرتے ہیں، جب تک بحران کی اصل وجوہات اور محرکات کو مدنظر نہ رکھا جائے،روسی مندوب

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر May 8th 2026, 5:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
روس نے ایران کے خلاف سلامتی کونسل میں مجوزہ امریکی قرارداد کو ویٹو کردیا

نیویارک: اقوامِ متحدہ میں روس کے مستقل مندوب نے ایران کے خلاف امریکا کی مجوزہ قرارداد کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے خطے میں کشیدگی بڑھانے کی ایک اور کوشش قرار دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی کونسل میں اپنے خطاب میں روسی مندوب نے واضح کیا کہ ماسکو کسی ایسی قرارداد کی حمایت نہیں کرے گا جو صرف ایران کو نشانہ بنائے اور خطے میں جاری بحران کی بنیادی وجوہات کو نظر انداز کرے۔

مندوب ویسلی نیبینزیا نے کہا کہ ہم ایران کے خلاف یک طرفہ بیانیہ مسلط کرنے کی ہر کوشش کو مسترد کرتے ہیں، جب تک بحران کی اصل وجوہات اور محرکات کو مدنظر نہ رکھا جائے۔

دوران خطاب انہوں نے خبردار کیا کہ متعصبانہ قراردادوں کی منظوری مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کی نئی لہر کو جنم دے سکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق روسی مندوب کا کہنا ہےکہ خلیج فارس میں بحری سلامتی صرف یک طرفہ مذمت یا اشتعال انگیز اقدامات سے ممکن نہیں بلکہ اس کے لیے جاری تنازعات کا خاتمہ اور فوجی کارروائیوں کو روکنا ضروری ہے۔روس نے سلامتی کونسل کے تمام رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ خطے میں کشیدگی بڑھانے سے گریز کریں اور تصادم پر مبنی قراردادیں پیش نہ کریں۔

خیال رہے کہ امریکا نے بحرین، سعودی عرب، یو اے ای، کویت، قطر کی حمایت سے یہ قرار داد پیش کی تھی، قرار داد میں ایران سے آبنائے ہرمز میں حملے روکنے اور ٹول ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Advertisement
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 18 hours ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 3 days ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 3 days ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 12 hours ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 3 days ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 days ago
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 18 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 3 days ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 3 days ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 3 days ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 4 days ago
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 13 hours ago
Advertisement