Advertisement
پاکستان

امریکی حکام کی تحویل سے 11 پاکستانی، 20 ایرانی کارکنوں کی وطن واپسی میں تعاون کی درخواست کی،اسحاق ڈار

د فترِ خارجہ اور متعلقہ ادارے امریکی حکام سمیت دیگر فریقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ پاکستانی شہریوں کی جلد وطن واپسی کو یقینی بنایا جا سکے،اسحاق ڈار

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر May 8th 2026, 4:29 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکی حکام کی تحویل سے 11 پاکستانی، 20 ایرانی کارکنوں کی وطن واپسی میں تعاون کی درخواست کی،اسحاق ڈار

اسلام آباد:وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سنگاپور کے قریب جہازوں پر پاکستانی اور ایرانی عملے کی بحفاظت واپسی کیلیے سنگاپور کے وزیرِ خارجہ ویوین بالاکرشنن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

وزیر خارجہ نے امریکی حکام کی تحویل سے 11 پاکستانی، 20 ایرانی بحری کارکنوں کی وطن واپسی میں تعاون کی درخواست کی۔ امریکا کی جانب سے تحویل میں لیے گئے جہاز اس وقت سنگاپور کے قریب سمندری حدود میں موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پرجاری اپنے بیان میںوزیر خارجہ اسحاق ڈار کہا ہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے بھی اس معاملے پر بات چیت کی ہے اور دونوں ممالک اس صورتِ حال پر قریبی رابطے میں ہیں۔

ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایرانی شہریوں کی پاکستان کے راستے ایران واپسی میں بھی ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

بیان میں اسحاق ڈار نے سنگاپور کے تعاون اور حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی دفترِ خارجہ اور متعلقہ ادارے امریکی حکام سمیت دیگر فریقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ پاکستانی شہریوں کی جلد وطن واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ پیشرفت حال ہی میں پاکستان کی جانب سے امریکہ کے قبضے میں لیے گئے ایران سے منسلک ایک جہاز کے عملے کی وطن واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے بعد سامنے آئی ہے، جبکہ اطلاعات کے مطابق کم از کم 15 ملاح اس ہفتے کے آغاز میں ایران پہنچ چکے ہیں۔دفتر خارجہ نے اس منتقلی کو اعتماد سازی کے جاری اقدامات کا حصہ قرار دیا۔

خیال رہے کہ یہ جہاز ایران شپنگ لائن سے منسلک تھا، 19 اپریل کو خلیج عمان میں ایران کی چابہار بندرگاہ کے قریب امریکی افواج نے روک لیا تھا۔

Advertisement
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 4 days ago
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 19 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 3 days ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 3 days ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 3 days ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 3 days ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 13 hours ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 3 days ago
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 14 hours ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 days ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 19 hours ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 3 days ago
Advertisement