کِم جونگ اُن کے قتل کی صورت میں فوری 'ایٹمی حملہ، شمالی کوریا نے آئین میں اہم ترمیم کر دی
نئی شق کے تحت اگر دشمن قوتوں کے حملے سے ریاستی جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم خطرے میں پڑتا ہے تو خودکار اور فوری جوہری حملہ کیا جائے گا،رپورٹ


پیانگ یانگ:شمالی کوریا نے ملکی آئین میں اہم اور حساس نوعیت کی ترمیم منظور کرلی ہے جس کے تحت غیر ملکی حملے میں سپریم لیڈر کِم جونگ اُن کے قتل کی صورت میں فوج فوری جوابی ایٹمی حملہ کرنے کی پابند ہوگی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے جوہری قوانین میں ایک انتہائی خطرناک اور غیر معمولی تبدیلی کی ہے جس سے دنیا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ شمالی کوریا کے آئین کے تحت اگر ملک کے حکمران کم جونگ ان کو جان سے مارا گیایا وہ حملے کے باعث حکمرانی کے قابل نہ رہے تو ملک خودکار طور پر فوری جوہری حملہ کردے گا۔
برطانوی اخبار دی سن کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ آئینی ترمیم 22 مارچ کو منظور کی گئی تھی تاہم اسے اب پہلی بار عوام کے سامنے لایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق نئی شق شمالی کوریا کے جوہری پالیسی قانون کے آرٹیکل 3 میں شامل کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر دشمن قوتوں کے حملے سے ریاستی جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم خطرے میں پڑتا ہے تو خودکار اور فوری جوہری حملہ کیا جائے گا۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس نئی پالیسی کی وجہ حالیہ علاقائی کشیدگی اور ایران میں امریکی وصیہونی حملوں میں سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والے حالات کو قرار دیا جا رہا ہے۔کیونکہ شمالی کوریا کو خدشہ ہے کہ مستقبل میں ان کی اعلیٰ قیادت کو بھی اسی نوعیت کے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق باوجود اس کہ شمالی کوریا میں خفیہ معلومات اکٹھی کرنا اور اعلیٰ قیادت تک رسائی حاصل کرنا انتہائی مشکل ہے کیونکہ ملک کی سرحدیں دنیا کے لیے تقریباً بند ہیں اور وہاں داخل ہونے والے غیر ملکیوں کی سخت نگرانی کی جاتی ہے۔اس لیے کسی بیرونی کارروائی کے ذریعے کم جونگ اُن یا ان کے قریبی حلقے کو نشانہ بنانا آسان نہیں ہوگا۔
دوسری جانب شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی سرحد کے قریب ایک نئے طرز کا 155 ملی میٹر خودکار توپ خانہ بھی تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے جس کی مار 60 کلومیٹر سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔سرکاری میڈیا کے مطابق کم جونگ اُن نے اس نئے ہتھیار کی تیاری کا معائنہ کیا اور کہا کہ یہ شمالی کوریا کی زمینی جنگی صلاحیتوں میں اہم تبدیلی لائے گا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل بھی شمالی کوریا کی پارلیمنٹ نے ملکی آئین میں تبدیلی کی تھی جس کے تحت موجودہ سربراہ کم جونگ ان کو سرابراہ مملکت قرار دیا گیا تھا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق نظرثانی شدہ آئین کے تحت کم جونگ اُن کو ملک کی نیوکلیئر فورس کی کمان کا بھی واضح اختیار دیا گیا ہے اور وہ یہ اختیار کسی اور ادارے کو منتقل بھی کرسکتے ہیں۔

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 13 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 13 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 10 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 8 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 10 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل





