Advertisement
ٹیکنالوجی

حکومت ملک بھر میں ڈیجیٹل رسائی اور رابطہ کاری کے فروغ کے لیے کوشاں ہے، صدر مملکت

دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں رہنے والے شہریوں کے لیے یہ رابطہ کاری اب معاش اور معلومات تک رسائی کا اہم ذریعہ بن گئی ہے،صدر مملکت

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر May 17th 2026, 4:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومت ملک بھر میں ڈیجیٹل رسائی اور رابطہ کاری کے فروغ کے لیے کوشاں ہے، صدر مملکت

اسلام آباد:صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آج ڈیجیٹل نیٹ ورکس تعلیم، صحت، تجارت، بینکاری اور عوامی خدمات کے لیے بنیادی ضرورت بن چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹیلی کمیونی کیشن و انفارمیشن سوسائٹی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت نے کہا کہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں رہنے والے شہریوں کے لیے یہ رابطہ کاری اب معاش اور معلومات تک رسائی کا اہم ذریعہ بن گئی ہے۔

انہوں نے پاکستان کی ٹیلی کمیونی کیشن کمیونٹی اور اُن تمام افراد کو مبارکباد پیش کی جو ملک کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کا ٹیلی کمیونی کیشن شعبہ قومی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ مالی سال 2024-25 کے دوران اس شعبے میں 838 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ اس نے 1,075 ارب روپے کی آمدن پیدا کی۔

انہوں نے کہا کہ مارچ 2026 میں پاکستان کے IMT/5G اسپیکٹرم آکشن کی کامیاب تکمیل ملک کے ڈیجیٹل مستقبل کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہوئی۔

صدر مملکت نے کہا کہ یونیورسل سروس فنڈ کے ذریعے براڈبینڈ اور وائس سروسز لاکھوں ایسے افراد تک پہنچائی گئی ہیں جو پہلے ان سہولیات سے محروم تھے۔

 صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قابلِ اعتماد اور قابل دسترس رابطہ کاری مستقبل میں بھی معاشی ترقی، عوامی خدمات اور تمام پاکستانیوں کے لیے بہتر مواقع تک رسائی کے لیے ناگزیر ہے۔

Advertisement
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 8 hours ago
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 days ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 days ago
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 15 hours ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 days ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 days ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 days ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 3 days ago
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 15 hours ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 days ago
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 12 hours ago
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 14 hours ago
Advertisement