Advertisement

قطر کی طرف سے تحفے میں دیا گیا لگژری جہاز ٹرمپ کو موصول،طیارہ نیا ائیر فورس ون بنے گا

امریکی فضائیہ کے مطابق یہ طیارہ وقتی طور پر صدر کے استعمال میں رہے گا، جب تک بوئنگ کے طویل عرصے سے زیرِ التوا نئے VC-25B طیارے مکمل نہیں ہو جاتے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Jun 20th 2026, 7:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
قطر کی طرف سے تحفے میں دیا گیا لگژری جہاز ٹرمپ کو موصول،طیارہ نیا ائیر فورس ون بنے گا

واشنگٹن ڈی سی:قطر کی جانب سے امریکی صدر کو تحفے میں دیے گئے نئے ایئر فورس ون طیارے کی رونمائی کر دی گئی۔ جسے “ایئر فورس ون” بیڑے کا حصہ بنایا گیا ہے۔

امریکی فضائیہ کے مطابق اس بڑے مسافر بردار طیارے میں جدید سیکیورٹی سسٹمز، بہتر مواصلاتی نظام، لاجسٹک سپورٹ اور جدید ٹیکنالوجی شامل کی گئی ہے، جبکہ حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارے میں پہلے سے موجود ممکنہ سیکیورٹی خدشات کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

طیارے کے اندرونی ڈھانچے میں زیادہ بڑی تبدیلی نہیں کی گئی، تاہم اس کے بیرونی حصے کو سرخ، سفید، نیلے اور سنہری رنگوں کی نئی پینٹنگ سے مزین کیا گیا ہے، جسے ایک شاہانہ اور جدید انداز دیا گیا ہے۔

اس موقع پر ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ طیارہ ایسی سطح کی عیش و عشرت اور معیار کا حامل ہے جو اس سے پہلے نہیں دیکھی گئی۔ان کے مطابق اس میں استعمال ہونے والا لکڑی کا کام، اندرونی میٹریل اور انجن دنیا کے بہترین معیار کے ہیں۔ انہوں نے قطر کے امیر کا شکریہ بھی ادا کیا اور اسے “اعزاز” قرار دیا۔

خیا ل رہے کہ یہ طیارہ مئی 2025 میں قطری شاہی خاندان کی جانب سے تحفے میں دیا گیا تھا اور اس پر اس وقت شدید سیاسی ردعمل سامنے آیا تھا۔ دونوں بڑی امریکی سیاسی جماعتوں کے بعض رہنماؤں نے اسے مفادات کے ٹکراؤ اور ممکنہ طور پر آئینی مسئلہ قرار دیا تھا۔ ناقدین کا مؤقف تھا کہ اتنی مہنگی غیر ملکی تحفہ قبول کرنا قانونی اور اخلاقی سوالات کو جنم دیتا ہے۔

امریکی قانون کے مطابق سرکاری حکام صرف 480 ڈالر تک کے تحائف قبول کر سکتے ہیں، تاہم وائٹ ہاؤس نے مؤقف اختیار کیا کہ اس طیارے کو قبول کرنا قانونی طور پر درست ہے۔ حکام نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ یہ طیارہ ٹرمپ کے صدارتی دور کے بعد ان کی صدارتی لائبریری کو منتقل کر دیا جائے گا۔

امریکی فضائیہ کے مطابق یہ طیارہ وقتی طور پر صدر کے استعمال میں رہے گا، جب تک بوئنگ کے طویل عرصے سے زیرِ التوا نئے VC-25B طیارے مکمل نہیں ہو جاتے۔ ان نئے طیاروں کی فراہمی میں کئی برس کی تاخیر ہو چکی ہے۔

دوسری جانب پرانے ’’ایئر فورس ون‘‘ بیڑے میں شامل 1990 سے زیر استعمال دو بوئنگ 747-200B طیاروں میں سے ایک کو مرحلہ وار سروس سے نکال دیا گیا ہے، جس کے بعد نیا قطری طیارہ اس کی جگہ اہم کردار ادا کرے گا۔

Advertisement
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

  • 2 دن قبل
خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

  • 7 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

  • 2 دن قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

  • 2 دن قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

  • 7 گھنٹے قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  • ایک دن قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

  • 2 دن قبل
پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

  • 6 گھنٹے قبل
کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

  • 2 گھنٹے قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

  • ایک دن قبل
پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

  • ایک دن قبل
Advertisement