ایران امریکہ مذاکرات میں ثالثی کا کردار،صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کا امکان
ایران امریکا جنگ کے دوران پاکستان کی جانب سے ادا کیے گئے کردار اور سفارتی کوششوں پر اظہارِ تشکر کے لیے ایرانی صدر پاکستان کا دورۂ کر رہے ہیں،ذرائع


ویب ڈیسک:ایران اور امریکہ کے مابین مذاکرات میں کامیاب ثالثی کا کردار ادا کرنے پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا منگل کے روز پاکستان کا ایک روزہ دورے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمت کے بعد یہ ایرانی صدر کا پہلا غیر ملکی دورۂ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق دورے کے دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے،ملاقاتوں میں امن مذاکرات اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ایران امریکا جنگ کے دوران پاکستان کی جانب سے ادا کیے گئے کردار اور سفارتی کوششوں پر اظہارِ تشکر کے لیے ایرانی صدر پاکستان کا دورۂ کر رہے ہیں۔
تاہم اس حوالے سے ایرانی صدر کے دورے سے متعلق پاکستان یا ایران کا سرکاری اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔
خیال رہے کہ ایرانی صدر کے دورۂ پاکستان سے قبل سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات ہوئے جہاں بات چیت کا پہلا دور کامیابی سے پورا ہوا۔اس اجلاس کو ’لیک لوسرن سمٹ‘ کا نام دیا گیا تھا، جس میں امریکا، ایران، پاکستان اور قطر کے بڑے لیڈروں نے بات چیت کی اور خطے میں جاری کشیدگی اور لڑائی کو ختم کرنے کے لیے کئی بڑے فیصلے کیے گئے۔
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل





