Advertisement
پاکستان

وفاقی حکومت نے یوم عاشورہ کے موقع پر عام تعطیلات کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری 

ضروری خدمات، اسپتالوں، ریسکیو اداروں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر ہنگامی سروسز کے اہلکار معمول کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے،نوٹیفکیشن

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Jun 22nd 2026, 5:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وفاقی حکومت نے یوم عاشورہ کے موقع پر عام تعطیلات کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری 

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر ملک بھر میں دو روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے 9 اور 10 محرم الحرام کی چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق 25 جون کو 9 محرم جبکہ 26 جون کو یوم عاشور (10 محرم) کے موقع پر تمام سرکاری دفاتر اور ادارے بند رہیں گے۔ تعطیلات کا اطلاق وفاقی حکومت کے زیر انتظام دفاتر اور اداروں پر ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیلات کے باعث سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں اور متعدد نیم سرکاری اداروں میں معمول کی سرگرمیاں بند رہیں گی۔ تاہم ضروری خدمات، اسپتالوں، ریسکیو اداروں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر ہنگامی سروسز کے اہلکار معمول کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

دوسری جانب محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں مجالس اور جلوسوں کے انعقاد کے لیے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں،جبکہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے متعلقہ اداروں کو امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Advertisement
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 4 دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
Advertisement