ملک بھر میں مون سون بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں 15 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں زیرِ تعمیر عمارت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے

ویب ڈسک: ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، آج مختلف شہروں میں چھتیں، دیواریں اور بجلی گرنے کے واقعات میں کم از کم 15 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو اداروں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ بھی مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
سیاحتی مقام سیف اللہ جھیل، سوات میں اچانک آنے والے سیلابی ریلے کے باعث 6 سیاح جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد افراد کو ریسکیو اہلکاروں نے محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ ریسکیو ٹیموں نے سرچ آپریشن مکمل کرتے ہوئے لاشیں نکال کر متعلقہ حکام کے حوالے کر دیں۔
لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں زیرِ تعمیر عمارت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملبے سے 10 بچوں کو بحفاظت نکال لیا، بدقسمتی سے ملبے تلے دب جانے کے باعث ایک بچہ ابوبکر جاں بحق ہوگیا۔
لنڈی کوتل میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
صوابی میں بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون اور ایک بچہ جاں بحق ہوگئے، جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے ملبہ ہٹا کر متاثرہ خاندان کو نکالا۔
اسی طرح ایبٹ آباد میں مکان کی چھت منہدم ہونے کے باعث 3 افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب مردان میں شدید بارش کے باعث مختلف علاقوں میں دیواریں اور چھتیں گرنے کے واقعات پیش آئے، جس سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں مزید موسلادھار بارشیں متوقع ہیں، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- 18 گھنٹے قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 4 دن قبل

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- 21 گھنٹے قبل

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 2 دن قبل

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا
- ایک دن قبل

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 2 دن قبل

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- 15 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فل ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ
- 21 گھنٹے قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 5 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- 2 دن قبل


.jpeg&w=3840&q=75)

