فاروق آباد دھرم شالہ کی تاریخی حیثیت برقرار رکھنے اور تعمیرِ نو پر اتفاق، بین المذاہب ہم آہنگی کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان کے تحت قائم قومی پیغامِ امن کمیٹی کے مختلف مکاتبِ فکر اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے قائدین نے ضلع شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد کا دورہ کرتے ہوئے سکھ برادری سے اظہارِ یکجہتی کیا اور پاکستان میں بین المذاہب رواداری، مذہبی ہم آہنگی اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔
دورے کے دوران وفد نے فاروق آباد میں واقع اس دھرم شالہ کا بھی معائنہ کیا، جس کی ایک دیوار خستہ حالی کے باعث گر گئی تھی۔ وفد نے باہمی مشاورت سے دھرم شالہ کی تعمیرِ نو کرتے ہوئے اس کی تاریخی اور مذہبی حیثیت برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر مختلف مذاہب اور مکاتبِ فکر کے قائدین نے مشترکہ طور پر دھرم شالہ کی گری ہوئی دیوار کی ازسرِ نو تعمیر کے لیے سنگِ بنیاد رکھا اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔
وفد نے اس بات پر زور دیا کہ آئینِ پاکستان کے تحت مسلمانوں اور غیر مسلموں سمیت تمام شہریوں کے مذہبی حقوق مکمل طور پر محفوظ ہیں، جبکہ مندر، مسجد، گوردوارہ، چرچ یا دھرم شالہ سمیت کسی بھی مذہبی مقام کی ملکیت، شناخت یا تاریخی حیثیت تبدیل نہیں ہونے دی جائے گی۔
قومی پیغامِ امن کمیٹی کے رہنماؤں نے واضح کیا کہ فاروق آباد دھرم شالہ سے متعلق سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع پر گردش کرنے والا بے بنیاد پروپیگنڈا حقائق کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مذہبی مقام اپنی سابقہ تاریخی اور مذہبی حیثیت کے مطابق برقرار رہے گا اور اس کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- a day ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- a day ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- a day ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- a day ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago





