ترجمان کے مطابق مقدمے میں بتایا گیا کہ خالص چاندی کےایک کلو کے بسکٹ کو جعلی سیسےکے بسکٹ سے تبدیل کیا گیا


ویب ڈیسک: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے 400 کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق محکمہ کسٹم میں رواں سال اپریل میں 400کلو چاندی کو سیسے سے تبدیل کرنےکامعاملہ سامنے آیا تھا۔ ایف آئی اے کی تکنیکی ٹیم نے جدید ڈیجیٹل فارنزک اور انٹیلی جنس کی مدد سے کیس کی تحقیقات کیں، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد چاندی کی چوری اوراسمگلنگ کے کیس کا مقدمہ درج کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق مقدمے میں بتایا گیا کہ خالص چاندی کےایک کلو کے بسکٹ کو جعلی سیسےکے بسکٹ سے تبدیل کیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق 400 کلوچاندی کی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم ڈاکٹر کرم الہٰی سمیت 5 مزید ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔
کیس میں 2 پریونیٹیو افسران عارف علی اور سمیع اللہ کو پہلے ہی گرفتارکرلیا گیا تھا، ملزمان سے214 کلو چوری شدہ چاندی اور 49 لاکھ روپے نقد برآمدکیا گیا تھا۔
ترجمان کے مطابق کیس میں 2 انسپکٹرز سمیت دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیےکارروائیاں جاری ہیں۔

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 3 دن قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 3 دن قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 3 دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 2 دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 4 دن قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 17 گھنٹے قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 2 دن قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 3 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 2 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 2 دن قبل





