Advertisement
پاکستان

حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا

علی پرویز ملک نے کہا کہ خطے میں ایک بار پھر جنگ ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے، کچھ دنوں ڈیزل کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے ، عالمی منڈی میں ڈیزل کی قیمت 110 سے بڑھ کر 140 ڈالر ہوچکی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Jul 17th 2026, 7:52 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا وزیراعظم اور کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اوگرا  روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین کرے گی۔

وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے وزیراطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہاکہ خطے میں کشیدگی کے باعث ایک بار پھر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ہر جگہ توانائی کی قیمتیں دوبارہ بڑھنا شروع ہوگئی ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ خطے میں ایک بار پھر جنگ ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے، کچھ دنوں ڈیزل کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے ، عالمی منڈی میں ڈیزل کی قیمت 110 سے بڑھ کر 140 ڈالر ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا عوام کا شکر گزار ہوں کہ بے پناہ تحمل کے ساتھ یہ تکلیف جھیلنے کی کوشش کی، ٹارگٹڈ سبسڈی کا پروگرام جاری رکھے ہوئے ہیں اس کے باوجود عوام میں تکلیف موجود ہے ، عوام پر کسی قسم کا اضافی بوجھ نہیں ڈالا گیا، پیٹرولیم قیمتوں پر سبسڈی کا پروگرام آج بھی جاری ہے۔

علی پرویز نے کہا حکومت پیٹرولیم مصنوعات کوڈی ریگولیشن کی طرف لےجارہی ہے، کابینہ نے فیصلہ کیا کہ اوگرا یومیہ بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کا فیصلہ کرے، اوگرا یومیہ بنیاد پر عالمی منڈی کو مدنظر رکھ کر قیمتوں کا تعین کرے گا، پیٹرول ڈیزل پر لیوی اور کاربن سپورٹ لیوی کی سطح پہلے سے کم ہے۔

Advertisement
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 11 hours ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 15 hours ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 2 days ago
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 days ago
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 2 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 13 hours ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 13 hours ago
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 days ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • a day ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 15 hours ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 15 hours ago
Advertisement