Advertisement

پنجاب کے وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ سڈنی پہنچ گئے، مینگو اینڈ ملٹی کلچرل ایونٹ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت

60 ہزار سے زائد افراد کی شرکت، پاکستانی کمیونٹی کا پرتپاک استقبال، محبت، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کا پیغام عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے عزم کا اظہار

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Jul 22nd 2026, 1:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب کے وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ سڈنی پہنچ گئے، مینگو اینڈ ملٹی کلچرل ایونٹ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت

لاہور: پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی پہنچ گئے، جہاں انہوں نے آسٹریلین پاکستانی اوورسیز کمیونٹی کے زیرِ اہتمام منعقدہ تیسرے مینگو اینڈ ملٹی کلچرل ایونٹ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ سڈنی پہنچنے پر پاکستانی کمیونٹی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

رنگا رنگ ثقافتی تقریب میں مختلف مذاہب، ثقافتوں اور قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 60 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی، جبکہ ایونٹ بین المذاہب ہم آہنگی، ثقافتی تنوع اور باہمی احترام کا خوبصورت مظہر بن گیا۔

اس موقع پر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی درحقیقت پاکستان کا مثبت اور حقیقی چہرہ ہیں، جو دنیا بھر میں اپنے کردار، ثقافت اور روایات کے ذریعے ملک کا وقار بلند کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مینگو اینڈ ملٹی کلچرل ایونٹ مختلف کمیونٹیز کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے اور باہمی احترام و رواداری کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق وہ محبت، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کا پیغام عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے آسٹریلیا آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج آسٹریلیا میں آموں کی مٹھاس پاکستانی اور سکھ کمیونٹی کے باہمی پیار، خلوص اور یکجہتی میں نمایاں نظر آ رہی ہے، جبکہ پاکستان کی مٹی محبت، امن اور اخوت کی خوشبو سے مہکتی ہے۔

صوبائی وزیر نے مینگو اینڈ ملٹی کلچرل ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین نصیر تاثیر، شعیب حنیف اور اسلم کاہلو کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں پاکستانی کمیونٹی نے پاکستان کی ثقافت، روایات اور بین المذاہب ہم آہنگی کو بھرپور انداز میں عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے۔

Advertisement
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 2 گھنٹے قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 15 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • ایک گھنٹہ قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 19 گھنٹے قبل
Advertisement