فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیرداخلہ کی ملاقات، علاقائی اور دو طرفہ سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
علاقائی و دوطرفہ سکیورٹی، بارڈر مینجمنٹ اور امن کے فروغ پر تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ، ایران نے پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا


راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیرداخلہ اسکندر مومنی کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران علاقائی اور دو طرفہ سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی کی جی ایچ کیو راولپنڈی آمد ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیرداخلہ اسکندر مومنی کی ملاقات ہوئی، اس دوران علاقائی اور دو طرفہ سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں مؤثر بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی وزیرداخلہ نے علاقائی کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کی مسلسل کوششوں اور ناگزیر سفارتی کردار کو سراہا، ایرانی وزیرداخلہ نےکشیدگی کم کرنےکی حوصلہ افزائی اوربطور داعی امن خدمات پر پاکستانی کوششوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، علاقائی سکیورٹی کے تحفظ اور باہمی خوشحالی کے لیے کو آپریٹو مکینزم برقرار رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 2 days ago

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 10 hours ago

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 6 hours ago

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 6 hours ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 5 hours ago

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان
- 2 days ago
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری
- 2 days ago
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 2 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 10 hours ago
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 9 hours ago
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 2 days ago
