پاکستان میں موبائل ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں ایک سال میں کتنا اضافہ کیا گیا؟
پی ٹی اے نے اپنی ویب سائٹ پر جاز، زونگ، یو فون اور ٹیلی نار کے ٹاپ 15 ہائبرڈ اور ڈیٹا بنڈلز کی تازہ ترین قیمتوں کی تفصیلات جاری کی ہیں

ویب ڈیسک: پاکستان کی بڑی موبائل فون کمپنیوں جاز، زونگ، یو فون اور ٹیلی نار نے مختلف کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران بعض ہائبرڈ اور ڈیٹا بنڈلز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے نے اپنی ویب سائٹ پر جاز، زونگ، یو فون اور ٹیلی نار کے ٹاپ 15 ہائبرڈ اور ڈیٹا بنڈلز کی تازہ ترین قیمتوں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
اتھارٹی کے مطابق ویب سائٹ پر موجود معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ ایک برس کے دوران مختلف پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماہانہ ہائبرڈ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 15 روزہ ہائبرڈ بنڈلز 300 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔ اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمتوں میں 130 روپے تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق تین روزہ بنڈلز کی قیمت میں 21 روپے، دو روزہ پیکجز میں 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز میں 5 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین میں آگاہی بڑھانے اور قیمتوں میں شفافیت کو فروغ دینے کے لیے ان کی ویب سائٹ کے کنزیومر اویئرنس سیکشن کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق ویب سائٹ پر چاروں موبائل کمپنیوں کے ٹاپ 15 بنڈلز کا آسان اور واضح موازنہ فراہم کیا گیا ہے تاکہ صارفین اپنی ضرورت اور بجٹ کے مطابق بہتر انتخاب کر سکیں۔

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 3 days ago
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 15 hours ago
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 2 days ago

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- 2 days ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 15 hours ago
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 15 hours ago
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 2 days ago
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- 2 days ago

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 3 days ago
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- a day ago
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 days ago
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 days ago


