Advertisement

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

حاقان فیدان نے کہا کہ مکہ دفاعی اتحاد کو علاقائی امن، سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے ادارہ جاتی شکل دی جائے گی

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Aug 31st 2026, 8:37 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان سہ فریقی معاہدے کا باضابطہ نام مکہ دفاعی اتحاد ہوگا اور اس کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا۔

یہ اعلان ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے آج استنبول میں صحافیوں کو بریفنگ کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد کا سیکریٹریٹ ریاض میں قائم کیا جائے گا۔

حاقان فیدان نے کہا کہ مکہ دفاعی اتحاد کو علاقائی امن، سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے ادارہ جاتی شکل دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ اتحاد دفاع اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں پر مبنی ہے، جن میں ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام اور اندرونی معاملات میں عدم مداخلت شامل ہیں۔

حاقان فیدان نے کہا کہ یہ اتحاد کسی خاص ملک کے خلاف نہیں ہے اور ان اصولوں کی پاسداری کرنے والے دوست ممالک اس میں شامل ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مکہ دفاعی اتحاد ان دیگر اتحادوں کی تکمیل کرے گا جن میں رکن ممالک شامل ہیں اور یہ علاقائی امن و سلامتی کے لیے ان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

Advertisement
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • ایک دن قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • ایک دن قبل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • ایک دن قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • ایک دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 8 گھنٹے قبل
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 2 دن قبل
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 14 گھنٹے قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 2 دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 12 گھنٹے قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 12 گھنٹے قبل
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • ایک دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 9 گھنٹے قبل
Advertisement