اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ داسو حملہ میں استعمال ہونے والی گاڑی اسمگل کرکے پاکستان لائی گئی، واقعہ میں ملوث"ہینڈلرز" کی تہہ تک پہنچ چکے ہیں، داسو واقعہ میں این ڈی ایس اور را کا گٹھ جوڑ دکھائی دے رہا ہے۔


وزیرخارجہ شاہ محمو دقریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چین کے وفد کو جائے حادثہ پر بھی لے جایا گیا، واقعہ کی مکمل تحقیقات کی گئیں جن کے نتائج آج سامنے رکھ رہے ہیں، داسو واقعہ میں بارود سے بھری گاڑی استعمال کی گئی، حملہ میں استعمال ہونے والی گاڑی اسمگل کرکے پاکستان لائی گئی ، وقوعہ سے خود کش حملہ آور کا انگوٹھا ، انگلی اور جسم کے بعض دوسرے اعضا ملے ،تحقیقات کیلئے36سی سی ٹی وی کیمروں ،1400 کلومیٹر سڑک کا مشاہدہ کیا گیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ داسو کے افسوس ناک واقعہ سے چین کے حکام کو مکمل طور پر آگاہ رکھا گیا، داسوپراجیکٹ پرکام کرنےوالےتمام افرادسےتفتیش کی گئی،چینی ٹیم کےساتھ تمام معلومات شیئرکیں۔انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث"ہینڈلرز" کی تہہ تک پہنچ چکے ہیں، داسو واقعہ میں این ڈی ایس اور را کا گٹھ جوڑ دکھائی دے رہا ہے، داسو حملے کےلئے افغان سرزمین استعمال کی گئی، "را"اور این ڈی ایس نے داسو حملہ کرایا، داسوحملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی ۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سی پیک کےتمام پراجیکٹس جاری رہیں گےاوربروقت مکمل کیےجائیں گے،ایسےواقعات ہمارےحوصلوں کوپست نہیں کرسکتے،آزمائش کی اس گھڑی میں پاک چین دوطرفہ تعلقات مزیدمضبوط ہوں گے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خیبرپختونخواجاویداقبال کا کہنا تھا کہ وقوعہ سےہمیں مختلف شواہدملے،14جولائی کو7بجکر10منٹ پرداسوواقعہ پیش آیا،یہ ایک مکمل بلائنڈکیس ہے ،پورےعلاقےکی جیوفنسنگ کی گئی ،مبینہ خودکش حملہ آورکےاعضابھی ہمیں جائےوقوعہ سےملے،تحقیقات میں داسوواقعہ میں استعمال ہونےوالی گاڑی کی شناخت ہوئی۔
جاوید اقبال نے کہا کہ سہولت کاروں کو ہم نے گرفتار کرلیا ہے، خودکش حملہ آور کا نام خالد عرف شیخ تھا جو پاکستانی شہری نہیں تھا، ہنڈلرایازاورحسین تک ہم پہنچے،حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی افغانستان سے اسمگل کرکے سوات لا گئی۔

پاکستان کا غزہ میں امداد اور ایندھن کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- 2 گھنٹے قبل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کے دورے کاپر اسلام آباد آئیں گے
- 2 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کی برطانیہ میں دنیا کے سب سے بڑے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں شرکت
- 2 گھنٹے قبل

ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ
- 2 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 74 فلسطینی شہید
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال ، ایمرجنسی نافذ
- ایک گھنٹہ قبل
نامور اداکار البیلا کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی : لیاری میں ایک اور 6 منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے 2 خواتین جاں بحق اور 5افراد زخمی
- 18 منٹ قبل

پاک فوج کی بارش کے باعث سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری
- 2 گھنٹے قبل
عراق ، شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں تغیانی، گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں
- 4 گھنٹے قبل