Advertisement
پاکستان

پاکستان، قازقستان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور صحت کے لئے 19 مفاہمتی یادداشتوں اورمعاہدوں پر دستخط

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے کے بہت مواقع ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Feb 4th 2026, 3:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان، قازقستان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور صحت کے لئے 19 مفاہمتی یادداشتوں اورمعاہدوں پر دستخط

اسلام آباد: پاکستان اور قازقستان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی،تعلیم،کھیل، ریلوے، مصنوعی ذہانت و ڈیجیٹل ترقی اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کےلئے 19 مفاہمتی یادداشتوں اورمعاہدوں پر دستخط کردیے گئے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے کے بہت مواقع ہیں، ایک سال میں دو طرفہ تجارت کو ایک ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے، مشترکہ کوششوں سے اقتصادی اور تجارتی تعاون کے اہداف حاصل کریں گے ، مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے اور مفاہمتی یادداشتیں دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کی عکاس ہیں، سٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے

،دونوں ممالک غزہ بورڈ آف پیس کے بھی رکن ہیں ، دعاگو ہیں کہ غزہ میں مستقل امن اورخوشحالی آئے جبکہ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف نے کہا کہ پاکستان قازقستان کا قابل اعتماد دوست او ر سٹریٹجک شراکت دار ہے، دونو ں ممالک کےدرمیان تجارت و معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ مل رہا ہے۔

ایک ارب ڈالر کا تجارتی ہدف حاصل کرنے کےلئے مل کر آگے بڑھیں گے،خطے میں امن و استحکام کےلئے پاکستان کی کاوشیں قابل تعریف ہیں،دفاع کے شعبے میں بھی پاکستان کی ترقی عالمی سطح پر تسلیم کی جاتی ہے، پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کےلئے پرعزم ہیں، پاکستانی سرمایہ کاروں کوکاروبار کےلئے پرکشش مواقع فراہم کریں گے۔

بدھ کووزیراعظم ہائوس میں پاکستان او ر قازقستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کی دستاویزات کے تبادلوں کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدر قاسم جومارت توکایووف بھی موجود تھے۔پاکستان اور قازقستان کے درمیان کان کنی اور پٹرولیم ،اقوام متحدہ کے امن دستوں ، قیدیوں کے تبادلے سے متعلق معاہدے ، میری ٹائم کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت،ٹرانزٹ ٹریڈ کے معاہدے ، کسٹمزکے شعبے میں تعاون سے متعلق معاہدے ،ریلوے کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت

،پلانٹ پروٹیکشن اور ویٹرنری کے شعبوں میں تعاون ،مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ترقی کےشعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت، صحت کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت ،اے پی پی اور قازقستان کے سرکاری ٹی وی کے درمیان تعاون کے معاہدے،موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں تعاون کے معاہدے،اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت ،مالیاتی نظم ونسق و بینکاری کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت ،ثقافت کے شعبے میں تعاون کے معاہدے، لاجسٹک کے شعبے میں بھی تعاون کے معاہدے

، ورچوئل اثاثوں کے شعبے میں تعاون کے معاہدے، بندرگاہوں کے شعبے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کےلئے 19 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کی دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کئے۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ اپنے بھائی صدر قاسم جومارت توکایووف اور ان کے وفد کا دورہ پاکستان پر خیرمقدم کرتے ہیں،

یہ دورہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی جہت دینے کےلئے بہت اہم ہے،قازقستان کے کسی صدر کا 23 سال بعد پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے،صدر قاسم جومارت توکایووف کے ساتھ تعمیری اور مثبت گفتگوہوئی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ طے پانے والی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کو عملی شکل دینے کےلئے پرعزم ہیں،معاہدوں کے حقیقت کا روپ دھارنے سے معاشی اور ثقافتی تعاون میں اضافہ ہوگا،صدر قاسم جومارت توکایووف کےلئے نشان پاکستان کا اعزاز قریبی تعلقات کا عکاس ہے۔

انہو ں نے کہا کہ غزہ میں امن کی بحالی اور تعمیرنو کےلئے بورڈ آف پیس اہم فورم ہے،پاکستان اور قازقستان غزہ بورڈ آف پیس کے بھی رکن ہیں،دعاگو ہیں کہ غزہ میں مستقل امن ہو اور خوشحالی آئے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ملکوں کےدرمیان تجارتی حجم میں اضافے کے بہت مواقع ہیں ،ایک سال میں دو طرفہ تجارت کو ایک ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے،مشترکہ کوششوں سے اقتصادی اور تجارتی تعاون کے اہداف حاصل کریں گے،پاکستان اورقازقستان توانائی کے شعبے میں بھی تعاون کو مزید فروغ دے سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں،شراکت داری کو فرو غ دیتے ہوئے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کےلئے پرعزم ہیں ،دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے دو طرفہ تعلقات پر دور رس اثرات مرتب کریں گے،پاکستان اور قازقستان کے درمیان سٹرٹیجک شراکت داری کا معاہدہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس موقع پر قازقستان کے صدرقاسم جومارت توکایووف نے کہا کہ بھرپور استقبال اور شاندار مہمان نوازی پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا مشکور ہوں،دوست ملک پاکستان کے دورے پر بہت خوشی ہے،

پاکستان قازقستان کا قابل اعتماد دوست اور سٹرٹیجک شراکت دار ہے،دونوں ملک مشترکہ اقدار و روایات کے امین ہیں،مشترکہ اعلامیہ اور معاہدے دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط بنانے میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کے اہم کردار کا معترف ہوں،خطے میں امن و استحکام کےلئے پاکستان کی کاوشیں قابل تعریف ہیں،دفاع کے شعبے میں بھی پاکستان کی ترقی عالمی سطح پر تسلیم کی جاتی ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بہت مثبت اور تعمیری بات چیت ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت و معیشت کے شعبے میں تعاون کو فروغ مل رہا ہے،ایک ارب ڈالر کا تجارتی ہدف حاصل کرنے کےلئے مل کر آگے بڑھیں گے،پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کےلئے پرعزم ہیں،ٹرانزٹ ٹریڈ، کراچی اور گوادر بندرگاہوں کے استعمال پر بھی گفتگو ہوئی،دونوں ملکوں کے درمیان فضائی روابط بھی بہت اہمیت کے حامل ہیں۔

قازقستان کے صدر نے کہا کہ پیداواری شعبے میں پاکستان کو پروڈکشن پلانٹ لگانے کی دعوت دیتے ہیں،اسلامک فنانس میں بھی پاکستان کا اہم مقام ہے،اسلامک فنانسنگ کے شعبے میں تعاون پر اضافہ چاہتے ہیں ،سائنس ، تعلیم اور دوسرے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں،یہ دورہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہے،قازقستان پاکستانی سرمایہ کاروں کو کاروبار کےلئے پرکشش مواقع کی فراہمی کےلئے پرعزم ہے۔

 
Advertisement
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 4 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 days ago
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 days ago
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 days ago
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 days ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 days ago
Advertisement