Advertisement
پاکستان

شبِ برات انفرادی و اجتماعی اصلاح اور نیکی کے فروغ کا پیغام دیتی ہے، وزیراعظم 

یہ رات اللہ تبارک تعالیٰ کی خصوصی عنایت ہے اور مسلمانوں کے ایمان اور اللہ کی اطاعت جیسی مذہبی اقدار کو ترو تازہ کرتی ہے، شہبا ز شریف

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Feb 3rd 2026, 11:04 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شبِ برات انفرادی و اجتماعی اصلاح اور نیکی کے فروغ کا پیغام دیتی ہے، وزیراعظم 

اسلام آباد:شب برات کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو شب برات کے بابرکت اور روح پرور موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

بیان میں وزیر اعظم نےکہا کہ شب برات کی ان با برکت ساعتوں میں ہم دَسْتِ دُعاہیں کہ اللہ تعالیٰ ملک عزیز کو امن و استحکام، یکجہتی، باہمی اتحاد اور ترقی و خوشحالی کا گہوارہ بنا ئیں اور ملکی استحکام اور ترقی اور خوشحالی کے لئے تعمیری کردار ادا کریں قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس مبارک شب انفرادی تزکیہ کے ساتھ بحیثیت قوم بھی اپنے فرائض کا تزکیہ کریں۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ یہ مقدس رات اللہ کے حضور اپنے اعمال پر نظر ثانی اور دانستہ نادانستہ کوتاہیوں پر استغفار اور تزکیہ نفس کا موقع فراہم کرتی ہے۔ اللہ تعالی اس مبارک شب کی روحانی قدر و منزلت سے مسلمانوں کو مستفید ہونے کی سعادت عطا فرمائے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ یہ رات اللہ تبارک تعالیٰ کی خصوصی عنایت ہے اور مسلمانوں کے ایمان اور اللہ کی اطاعت جیسی مذہبی اقدار کو ترو تازہ کرتی ہے۔ 

شہباز شریف نے مزید کہا کہ یہ شب اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی کی اصلاح کرتے ہوتے نیکی اور تقوی کو مشعل راہ بنانے کا درس دیتی ہے دعا ہے کہ اللہ تعالی ہم سب کو اعمال کی درستگی کی راہ پر چلتے ہوے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے کی سعادت عطا فرمائے۔ تاکہ ہم سماجی سطح پر نیکی ، رحم دلی ،عدل و انصاف اور دیگر مثبت اقدار کو رائج کر سکیں۔

Advertisement
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 days ago
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 16 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 3 days ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 days ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 16 hours ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 days ago
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 11 hours ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 3 days ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 10 hours ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 3 days ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 3 days ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 3 days ago
Advertisement