مینارپاکستان واقعہ: ڈی آئی جی آپریشنز ، ایس ایس پی آپریشنز اورمتعلقہ ایس پی کو عہدے سے ہٹادیاگیا
لاہور : وزیراعلی ٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر گریٹر اقبال پارک میں خاتون پر تشدد اور بد سلوکی کے کیس میں غفلت پرتنے پر ڈی آئی جی آپریشنز کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدا ر نے مینار پاکستان پر خاتون سے دست درازی اور لاہور میں گزشتہ دنو ں میں پیش آنے والے بعض واقعات پر سخت تشویش اور کااظہارکیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی کو عہدے سے ہٹا دیاگیاہے ۔ دونوں افسران کو سی پی او آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ رسپانس میں تاخیر اور فرائض سے غفلت برتنے پر ڈی ایس پی او اور ایس ایچ او لاری اڈہ کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ گریٹر اقبال پارک کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر بھی معطل کردئیے گئے ۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارخاتون کے واقعہ اور دیگر واقعات پر پولیس کے ردعمل میں تاخیراور فرائض سے غفلت برتنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ خاتون سے دست درازی اور دیگر واقعات کے حوالے سے پولیس کا ردعمل سست رہا ہے ،عوام کو پولیس سے بہت توقعات ہیں اور پولیس کو عوامی امنگوں کے مطابق فرائض سرانجام دینا ہیں ۔
اس حوالے سے پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کاکہناہے کہ لاہور گریٹر اقبال پارک واقعے میں اب تک بیس سے زائد ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پنجاب پولیس نادرا، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی مدد سے بقیہ ملزمان کو ٹریس کر رہی ہے۔ ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ میں دفعہ 354- اے (ت پ) کے تحت کاروائی کی جا رہی ہے۔ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 354-اے میں سزا عمر قید یا سزائے موت ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کی اجتماعی بہتری کے لیے ایسے کیسز کو جلد انجام تک پہنچانا بہت ضروری ہے۔
واضح رہے کہ لاہور میں مینارِ پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو ہراسگی اور بدتمیزی کا نشانہ بنانے کا واقعہ 14 اگست کے روز پیش آیا تھا۔یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے ہوئی دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔سینکڑوں نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیئے ۔

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 9 hours ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 13 hours ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 days ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 15 hours ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 11 hours ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 8 hours ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 days ago




