تفریح
زید علی کے گھر بیٹے کی پیدائش
کینیڈا : پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے،انہوں نے بچے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو والدین بننے کی اطلاع دی ۔
تفصیلات کے مطابق زید علی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نومولود بیٹے کی تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے بیٹے کا ہاتھ تھام رکھا ہے ، پوسٹ کے عنوان میں انہوں نے بتایا کہ 18 اگست کو اُن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام اُنہوں نے اِزیان علی زید رکھا ہے۔ خوشی کے اس موقع پر زید علی نے اللّہ تعالیٰ کا شُکرادا کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہماری شادی کی سالگرہ کا بہترین تحفہ ہے جو میں مانگ سکتا تھا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ زید علی نے رواں سال کی ابتدا میں اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو خوشی کی خبر سنائی تھی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اور یمنیٰ جلد ہی والدین بننے جا رہے ہیں۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ انٹرنیٹ پر اپنی مزاحیہ ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین اسٹار زید علی نے اگست 2017ء میں یمنیٰ سے شادی کی تھی ۔
علاقائی
پشاور،سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
زیر زمین زلزلے کی گہرائی 212 کلو میٹر جبکہ اس کی شدت 5 اشاریہ 2ریکارڈ کی گئی
سوات، گلگت، پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا پہاڑی سلسلہ ہے،زیر زمین زلزلے کی گہرائی 212 کلو میٹر جبکہ اس کی شدت 5 اشاریہ 2ریکارڈ کی گئی۔
لوگ کلہ طیبہ اور دورد پاک کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق زلزلے سے صوبے بھر میں ابھی کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
علاقائی
کرم : جھڑپوں سے مزید 5 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی
پولیس حکام کے مطابق 21 نومبر کو مسافر گاڑیوں پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں 52 افراد جاں بحق ہوئے تھے
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں فریقین کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے باوجود جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 5 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل کرم میں فریقین کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا تاہم اس کے باوجود 8 روز سے جھڑپوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، پولیس حکام کے مطابق تازہ جھڑپوں میں مزید 5 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ جھڑپوں میں اب تک 55 افراد جاں بحق اور 149 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق 21 نومبر کو مسافر گاڑیوں پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں 52 افراد جاں بحق ہوئے تھے،ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ 8 روز سے بند ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ کا کہنا ہے کہ مرکزی شاہراہ بند ہونے سے افغانستان کے ساتھ خرلاچی بارڈر پر تجارت بھی بند ہے۔
علاقے میں حالات کشیدہ ہونے کے باعث انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی معطل ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کرم کا کہنا ہے کہ فریقن کے درمیان فائر بندی اور جھڑپیں رکوانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ ہنگو، اورکزئی اور کوہاٹ سے مشران کا جرگہ مذاکرات کے لیے پاراچنار پہنچ رہا ہے، فریقین فائر بندی پر راضی ہیں، فائر بندی پر مکمل عملدرآمد کی کوششیں جاری ہیں۔
دوسری جانب گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کرم میں کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور انہیں فریقین کے درمیان جنگ بندی کی کوشش کے حوالے سے بریف کیا گیا۔
علاقائی
سینئر صحافی مطیع اللہ جان دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار
انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان اور کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ نے مطیع اللہ جان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے
اسلام آباد پولیس کی جانب سے سینئر صحافی مطیع اللہ جان کو دہشت گردی کےمقدمے میں گرفتار کیاگیاہے۔
دوسری جانب انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) اور کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ (سی پی جے) نے مطیع اللہ جان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔
اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق اسلام آباد پولیس نے مارگلہ روڈ ناکہ بندی کررکھی تھی کہ رات سوا 2 بجے ایف 10 کی جانب سے آنے والی انتہائی تیز رفتاری گاڑی آئی جسے رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم ڈرائیور نے پولیس اہلکاروں کو مارنے کی غرض سے ان پر گاڑی چڑھادی۔
ایف آئی آر کے متن کےمطابق گاڑی میں سوار شخص نے باہر نکل کر پولیس کانسٹیبل مدثر کو زد و کوب کیا اور اس سے سرکاری ایس ایم جی رائفل چھین کر اہلکاروں پر تان لی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے کار سوار شخص پر قابو پا لیا جس کی شناخت مطیع اللہ جان کے نام سے ہوئی،
ایف آئی کے مطابق گرفتاری کے وقت مطیع اللہ جان نشے کی حالت میں پایا گیا، گاڑی کی تلاشی کے دوران ڈرائیونگ سیٹ کے نیچے سے ملنے والے سفید شاپر سے 246 گرام آئس برآمد ہوئی۔
ایف آئی آر میں مزید لکھا گیا یے کہ مطیع اللہ جان کو ناکے پر گاڑی نہ روکنے، پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی نیت سے گاڑی بیریئر پر مارنے، سرکاری ملازمین کو کارسرکار سے روکنے، آئس رکھنے اور راہ گیروں کو خوف و ہراس سے مبتلا کرنے کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7اے ٹی اے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، مطیع اللہ جان کو آج مقامی عدالت میں یش کیا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستان کے صحافیوں نے مطیع اللہ جان کی گرفتاری اور ان پر درج کی گئی ایف آئی آر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
-
کھیل ایک دن پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
پاکستان ایک گھنٹہ پہلے
سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی
-
تجارت 22 گھنٹے پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ
-
تجارت 3 گھنٹے پہلے
ملک میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی
-
دنیا ایک دن پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
-
پاکستان ایک دن پہلے
مولانا فضل الرحمن کی اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
کھیل 2 گھنٹے پہلے
پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد پر آئی سی سی پر دوٹوک جواب