جی این این سوشل

جرم

گریٹر اقبال پارک میں خاتون ہراسانی کیس میں مزید 3 دفعات شامل

لاہور: انویسٹی گیشن پولیس نے مقدمہ میں مزید تین دفعات کا اضافہ کردیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گریٹر اقبال پارک میں خاتون ہراسانی کیس میں مزید 3 دفعات شامل
گریٹر اقبال پارک میں خاتون ہراسانی کیس میں مزید 3 دفعات شامل

تفصیلات کے مطابق  انویسٹی گیشن پولیس نے مقدمہ میں مزید تین دفعات کا اضافہ کردیا  ہے۔ پہلے مقدمہ میں  چار دفعات لگائی گئیں تھیں ۔

ایف آئی آر میں  خاتون سے دست درازی، چوری سمیت ہلہ بولنے کی دفعات لگائیں گئیں تھیں ،  اب مزید تین دفعات 509 ، 509 ٹو اور 342 شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں دفعات کا اضافہ ملزمان کو سخت سے سخت سزاء دلوانے کے لیے کیا گیا  ہے۔

قبل ازیں لاہور میں مینارپاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں ہراسگی اور بدتمیزی کا نشانہ بننے والی خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کا میڈیکل مکمل ہو گیا ہے۔ ذرائع ہسپتال انتظامیہ کے مطابق  متاثرہ  خاتون کے جسم کے مختلف حصوں پر درجنوں نشانات ہیں،  رپورٹ میں خاتون  کے پورے جسم پر درجنوں سکریچز اور نیلگوں کے واضح  نشانات   موجود ہیں  ۔

واضح رہے کہ لاہور میں مینارِ پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو ہراسگی اور بدتمیزی کا نشانہ بنانے کا واقعہ 14 اگست کے روز پیش آیا تھا۔یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے ہوئی دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔سینکڑوں نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیئے ۔

پاکستان

مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ، بارشوں کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بالائی علا قوں میں سردی کی شدت میں اضا فہ متوقع ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ، بارشوں کا امکان

مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے،کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتراضلاع میں بارش کا امکان جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کے علاوہ کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، زیارت، لورالائی، گوادر، کیچ، پنجگور، آواران، قلات،خضداراورلسبیلہ میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش و پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

کوئٹہ اور گردونواح میں سردی کی شدت برقرار ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کو ئٹہ میں کم سے کم 2ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قلات 0،نوکنڈی11، سبی13،گوادر 18، تربت18، جیونی میں کم سے کم 20ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بالائی علا قوں میں سردی کی شدت میں اضا فہ متوقع ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حج درخواستیں وصول کرنے کیلئے مقررہ بینک ہفتے اور اتوار کو کھلے رہیں گے

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک سرکلر کے مطابق مقررہ بینکوں کی شاخیں ہفتے اور اتوار کے روز صبح ساڑھے نو سے سہ پہر ڈھائی بجے تک کھلی رہیں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حج درخواستیں وصول کرنے کیلئے مقررہ بینک ہفتے اور اتوار کو کھلے رہیں گے

حج درخواستیں وصول کرنے کیلئے مقررہ بینک ہفتے اور اتوار کو کھلے رہیں گے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک سرکلر کے مطابق مقررہ بینکوں کی شاخیں ہفتے اور اتوار کے روز صبح ساڑھے نو سے سہ پہر ڈھائی بجے تک کھلی رہیں گی جس کا مقصد 2025 کے عازمین حج سے اخراجات سمیت حج درخواستیں وصول کرنا ہے۔

واضح رہے کہ حج درخواستیں منگل تک وصول کی جائیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

لاہور اورگردونواح کے گھریلو،کمرشل اورصنعتی صارفین کیلئے خوشخبری

منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی، انجینئر محمد وسیم یونس نے منصوبے کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے پر پراجیکٹ ڈیلیوری (نارتھ) لاہور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور اورگردونواح کے گھریلو،کمرشل اورصنعتی صارفین کیلئے خوشخبری

این ٹی ڈی سی کے 220 کے وی گرڈ سٹیشن واپڈا ٹاﺅن میں ایک اور ہائی پاور آٹوٹرانسفامرنصب، بجلی کی بلاتعطل فراہمی میں مدد ملے گی ۔ 

این ٹی ڈی سی ہیڈکوارٹرز، واپڈا ہاوس لاہور (28 نومبر 2024) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کی جانب سے 220 کے وی گرڈ سٹیشن واپڈا ٹاﺅن لاہور میں دوسرے 250 ایم وی اے آٹو ٹرانسفارمر کو انرجائز کر دیا گیا ہے جس کا مقصد گرڈ سٹیشن کی بجلی ترسیل کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔


این ٹی ڈی سی کی پراجیکٹ ڈیلیوری (نارتھ) لاہور کی ٹیم نے220 کے وی گرڈ سٹیشن واپڈا ٹاﺅن لاہور میں 160 ایم وی اے 220/132 کے وی آٹو ٹرانسفارمر (ٹی-2) کی جگہ نیا 250 ایم وی اے آٹو ٹرانسفامر نصب کرنے کا کام مکمل کیا، مذکورہ آٹو ٹرانسفارمر کو کامیابی کے ساتھ انرجائز کر دیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ عالمی بینک کی معاونت سے جاری نیشنل ٹرانسمیشن ماڈرنائزیشن پراجیکٹ- 1 کا حصہ تھا۔
منصوبے کی تکمیل سے 220 کے وی گرڈ سٹیشن واپڈا ٹاﺅن لاہورسے بجلی ترسیل کی استعداد میں اضافہ ہو گا جس سے لاہوراور گردو نواح کے مختلف علاقوں میں بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔بجلی کی فراہمی میں بہتری اور ترسیلی نظام میں مسائل کے خاتمے سے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔
منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی، انجینئر محمد وسیم یونس نے منصوبے کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے پر پراجیکٹ ڈیلیوری (نارتھ) لاہور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll