لاہور: منچلے نوجوانوں نےرکشے میں بیٹھی خاتون کو ہراساں کیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک اور خاتون سے بدتمیزی ک واقعہ سامنے آگیا، واقعہ تیرہ اگست کی رات پیش آیا ۔ منچلے نوجوانوں نے چنگ چی میں بیٹھی خاتون کو ہراساں کیا، منچلوں کی ہلڑ بازی کا مقدمہ لاری اڈا میں درج کرلیا گیا۔مقدمہ پانچ ہزار نامعلوم ہجوم کے خلاف درج ہوا ہے۔
دوسری جانب لاری اڈا پولیس نے واقعہ کا ایک اور مقدمہ درج کر لیا ہے،گریٹر اقبال پارک میں 13 اگست کی رات توڑ پھوڑ اور تشدد کا دوواقعات پیش آئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک واقعہ میں سیکورٹی اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، ہجوم نے موٹر سائیکل اور ایک کیبن کو بھی آگ لگائی، 5 ہزار کے قریب ہجوم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت فیاض چوہان نے کہا ہے کہ مینار پاکستان واقعہ میں 3دن میں 20 سے زائد افراد کو گرفتار کیا، یہ لڑکا بھی نہیں بچے گا، ان لوگوں کو نشان عبرت بنائیں گے، فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے، میں نہیں سمجھتا کہ عدالتیں ایسے معاملات میں ان لوگوں کو معافی دیں گی۔ ان واقعات سے پاکستان کی بدنامی ہورہی ہے۔
فیاض چوہان نے مزید کہا کہ خواتین اور بچوں کی حفاظت کیلئے قوانین موجود ہیں، صرف قوانین پر عمل درآمد نہیں ہوتا جس وجہ سے اس طرح کے واقعات ہوتے ہیں، اس طرح کے لوگوں کی ماں باپ ٹھیک سے تربیت نہیں کرتے، یہ اچھے خاندان کے لوگوں کا کام نہیں کہ کسی کی ماں بہن کو تنگ کرے۔
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 16 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 days ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 16 hours ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 15 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 days ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 15 hours ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 15 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 days ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 days ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 15 hours ago





