Advertisement
پاکستان

عالمی برادری پر واضح کیا ہے کہ وہ افغانستان کے پُرامن حل کیلئے کردار ادا کرے: آرمی چیف

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہم نے مسلسل عالمی برادری پر واضح کیا ہے کہ وہ افغانستان کے پُرامن حل کیلئے کردار ادا کرے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Aug 21st 2021, 2:01 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
عالمی برادری پر واضح کیا ہے کہ وہ افغانستان کے پُرامن حل کیلئے کردار ادا کرے: آرمی چیف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کا کہنا ہے کہ  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا ،آرمی چیف فورتھ پاکستان بٹالین کوبٹالین پرچم عطا کرنے کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

اس موقع پر پی ایم اے سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے کہا کہ آج کادن ملٹری اکیڈمی جیسےعظیم ادارے کی تعمیر و ترقی ،ارتقا میں اہم سنگ میل ہے،فورتھ پاکستان بٹالین نےقیام سےلیکرآج تک 5سالوں میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے، پاکستان ملٹری اکیڈمی کا شمار دُنیا کے بہترین اداروں میں ہوتا ہے،آپ کا وطن کیلئے اپنے آپ کو وقف کرنے کا عہد، پاکستان دُشمنوں کے دِلوں میں خوف کی علامت ہے،تمام تر مشکلات کے باجود آج کا پاکستان اقوامِ عالم میں مضبوط اور ترقی کرتا ہوا پاکستان ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ اگست کا مہینہ ہمیں آزادی کیلئے اپنے آباؤ اجداد کی لازوال قربانیوں اور تاریخی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے، ہمارے محنتی جوان ہمارا فخر اور سرمایہ ہیں، زندگی کے تمام چیلنجز میں ایمان،  اتحاد  اور  نظم کے راہنما اُصول آپ کیلئے مشعل راہ ہیں، دُنیا کی کوئی طاقت ایک متحد قوم کو کسی قسم کی گزند نہیں پہنچا سکتی، روایتی جنگ ہو یا دہشت گردی کے خلاف رسپانس،  ایمرجنسی صورتحال ہو یا قدرتی آفات،  افواجِ پاکستان ہمیشہ قوم کے اعتماد پر پورا اُتریں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے خطاب میں کہا کہ پاکستان قومی اور علاقائی امن اور ترقی کا خواہاں ہے۔ افغانستان امن عمل میں پاکستان کی مخلصانہ کوششیں، ایک ایسے خطے کے قیام کیلئے ہیں، جو     پُرامن، خوشحال اور معاشی شراکت دار ہو۔ ہم نے مسلسل عالمی برادری پر واضح کیا ہے کہ وہ افغانستان کے پُرامن حل کیلئے کردار ادا کرے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں بدامنی کی بھاری قیمت ادا کی ہے۔ اپنی معاشی مشکلات کے باوجود پاکستان نے4دہائیوں سے30لاکھ سے زیادہ افغانیوں کو پناہ دی۔ پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنانے کی کوششوں پر خاموش نہیں رہ سکتے۔یہ سازشیں کرنے والے وہی ہیں جو علاقائی امن میں رکاوٹ ہیں۔ہم افغانستان میں امن اور استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ افغانستان میں امن خطے اور بالخصوص افغانستان کے لوگوں کیلئے اشد ضروری ہے۔ ہم توقع رکھتے ہیں کہ طالبان خواتین اور انسانی حقوق کے عالمی برادری سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے اور افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ  آزادی کے اس مہینے میں ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو نہیں بھول سکتے۔ مقبوضہ کشمیر کے لوگ بدترین ریاستی دہشت گردی اور استحصال کا شکار ہیں۔میں یقین دلاتا ہوں پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ہم ہمیشہ کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ بین الاقوامی کمیونٹی کو اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ کشمیر کے پُرامن منصفانہ حل تک علاقائی امن ایک سراب ہے۔ برصغیر کے لوگوں کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ آزادی کی تحریک کے قائدین کا مقصد ایک محفوظ، آزاد، پُرامن اور خوشحال خطے کا قیام تھا۔ ایسا خطہ جہاں نئے آزاد ہونے والے ممالک امن سے رہ سکیں۔ ایک آزاد اور پُرامن خطے کا تصور ہمارے ہمسائے میں انتہا پسندی اور گروہی تقسیم کی سوچ کے ہاتھوں میں یرغمال ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے پی ایم اے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں آپ کو کئی چیلنجز کا سامنا رہے گا۔ دُشمن قوتیں ہائبرڈ وار کے ذریعے ہمارے معاشرے اور ریاست کو کمزور کرنے کے درپے ہیں۔ جنگ کی نوعیت مسلسل بدل رہی ہے۔ مستقبل کی جنگ میں غیر روایتی اندازِ جنگ کا اہم کردار ہو گا۔ پاکستان آرمی ان تمام چیلنجز سے آگاہ ہے اور نبرد آزما ہونے کیلئے تیار ہے۔ ٹیکنالوجی اور مخصوص صلاحیتوں پر توجہ دے کر وطن کے دِفاع کو یقینی بنائیں گے۔ مضبوط افواج ہی دِفاع وطن کی ضمانت ہیں۔

Advertisement
 پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان انتقال کر گئے

 پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان انتقال کر گئے

  • ایک گھنٹہ قبل
کابینہ کی منظوری کےبعد27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سینیٹ میں پیش، اپوزیشن کا شور شرابہ

کابینہ کی منظوری کےبعد27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سینیٹ میں پیش، اپوزیشن کا شور شرابہ

  • 18 منٹ قبل
پاک افغان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار، ثالثی پر ترکیہ اور قطر کے مشکور ہیں،عطا تارڑ

پاک افغان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار، ثالثی پر ترکیہ اور قطر کے مشکور ہیں،عطا تارڑ

  • 17 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی آذری صدر سے ملاقات، آرمی چیف بھی ہمراہ، دو طرفہ تعاون اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی آذری صدر سے ملاقات، آرمی چیف بھی ہمراہ، دو طرفہ تعاون اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

  • 17 گھنٹے قبل
انجینئرڈاکٹر رانا عبدالجبارقائداعظم تھرمل پاورلمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر مقرر

انجینئرڈاکٹر رانا عبدالجبارقائداعظم تھرمل پاورلمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر مقرر

  • 17 گھنٹے قبل
پاکستان مسلم لیگ ق نے 27 ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان کر دیا

پاکستان مسلم لیگ ق نے 27 ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان کر دیا

  • ایک منٹ قبل
پاک بحریہ کے جہاز’پی این ایس سیف ‘کا بیرون ملک تعیناتی کے دوران مالدیپ کا دورہ

پاک بحریہ کے جہاز’پی این ایس سیف ‘کا بیرون ملک تعیناتی کے دوران مالدیپ کا دورہ

  • 15 گھنٹے قبل
27ویں آئینی ترمیم پر صدر زرداری کو بھی اعتماد میں لیا، وزیر اعظم شہباز شریف

27ویں آئینی ترمیم پر صدر زرداری کو بھی اعتماد میں لیا، وزیر اعظم شہباز شریف

  • ایک گھنٹہ قبل
ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

  • 5 منٹ قبل
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظور ی دے دی، آج سینیٹ میں پیش کی جائے گی

وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظور ی دے دی، آج سینیٹ میں پیش کی جائے گی

  • ایک گھنٹہ قبل
ابھرتی ہوئی گلوکارہ فرزین نور نے اپنی خوبصورت آواز سے میوزک شائقین کو اپنا گرویدہ بنالیا

ابھرتی ہوئی گلوکارہ فرزین نور نے اپنی خوبصورت آواز سے میوزک شائقین کو اپنا گرویدہ بنالیا

  • ایک گھنٹہ قبل
گھریلو ملازمین، ڈرائیورز اور سیکیورٹی گارڈز کی رجسٹریشن معاشرتی تحفظ کے لیے نہایت ضروری ہے،فیصل کامران

گھریلو ملازمین، ڈرائیورز اور سیکیورٹی گارڈز کی رجسٹریشن معاشرتی تحفظ کے لیے نہایت ضروری ہے،فیصل کامران

  • 17 گھنٹے قبل
Advertisement