راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے ملاقات کی، جس میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔


پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے ملاقات کے دوران لائن آف کنٹرول کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے لیے کشمیری بزرگ رہنما سید علی گیلانی کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سید علی گیلانی نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے زندگی بھر بے لوث جدوجہد جاری رکھی۔
آرمی چیف نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کو یقین دہانی کروائی کہ پاک فوج کشمیر کاز کے ساتھ پرعزم کھڑی ہے، اور کشمیری عوام کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی ۔ آرمی چیف نے خطہ کشمیر کے استحکام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عبدالقیوم نیازی کو آزاد جموں و کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سردارعبدالقیوم نیازی نے آزادجموں وکشمیرمیں سیکورٹی وترقی کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 9 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 8 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 9 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 گھنٹے قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 6 گھنٹے قبل



