غزہ بورڈ آف پیس: امریکی صدرنے فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے
،امریکی صدر نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ حماس معاہدے پر عمل کرتے ہوئے جلد اپنے ہتھیار پھینک دے گی اور ایران بھی 10 روز میں معاہدہ کرلے گا


واشنگٹن ڈی سی:غزہ بورڈآف پیس کے پہلے اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی تعریفوں کے پل باند ھ دیے۔
تفصیلات کے مطابق بورڈ آف پیس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک عظیم انسان، اعلیٰ سپہ سالار اور ٹف فائٹر ہیں۔ انھوں نے جنگ رکوانے اور لاکھوں زندگیاں بچانے پر میری تعریف کی تھی۔
دوران اجلاس ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کو بہت پسند کرتا ہوں۔ وہ بھی میری جنگ بندی کی کوششوں کو سراہتے رہتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ میں نے پاک بھارت جنگ رکوائی، مودی کو کہہ دیا کہ بھاری ٹیرف لگائیں گے۔ اس جنگ کے دوران 11 طیارے گرائے گئے،صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے دنیا کی 8 جنگیں رکوائیں جن میں سے کچھ تو 34 سال سے جاری تھیں۔ اب 9 ویں جنگ بھی بہت جلد ختم کرائیں گے۔
غزہ پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے حماس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ غزہ کی صورتحال بہت پیچیدہ ہے،امریکی صدر نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ حماس معاہدے پر عمل کرتے ہوئے جلد اپنے ہتھیار پھینک دے گی اور ایران بھی 10 روز میں معاہدہ کرلے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ غزہ کے روشن مستقبل کے لیے کام کر رہے ہیں۔ جس کے لیے یہ بورڈ آف پیس تشکیل دیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ بورڈ آف پیس میں بہت سے پیارے ملک شامل ہیں اور آج یہاں معزز قیادت صرف اور صرف امن کے لیے جمع ہوئی ہے،انہوںنے مزید بتایا کہ امن بورڈ کے اراکین کی جانب سے غزہ کے لیے 7 بلین ڈالر کا امدادی پیکج دیا جاچکا ہے جس کا ہر ڈالر امن استحکام اور ترقی میں سرمایہ کاری ہے۔
اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ غزہ میں تعمیر نو کے لیے امریکا دس ارب ڈالر دے گا۔ فیفا بھی غزہ میں منصوبوں کے لیے ساڑھے سات کروڑ ڈالر جمع کرنے میں مدد دے گا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم ایک ہم آہنگ مشرق وسطیٰ چاہتے ہیں۔ ایسا غزہ حاصل کرنا چاہتے ہیں جس پر طرز حکمرانی مناسب طریقے سے ہو اور یہ نہ سوچنا پڑے کہ جنگ کے لیے فوج بھیجنی ضروری ہوگی۔ٹرمپ نے کہا کہ امن کے قیام کے لیے سب مل کر کام کررہے ہیں۔ انھوں نے اس موقع پر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت پاکستان کا نام بھی لیا۔

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 15 minutes ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 17 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago





