گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 7ہزار 900روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونے کی نئی قیمت بڑھ کر 5لاکھ 23ہزار 962روپے کی سطح پر آگئی تھی


کراچی : عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روزاضافہ ریکارڈ گیاہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار 500روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی نئی قیمت بڑھ کر 5لاکھ 26ہزار 462روپے کی سطح پر آگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 144روپے بڑھ کر 4لاکھ 51ہزار 356روپے ہوگئی۔
علاوہ ازاں فی تولہ چاندی کی قیمت 170روپے کے اضافے کے ساتھ 8ہزار 574روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 145روپے اضافے کے ساتھ 7ہزار 350روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25ڈالر کے اضافے کے ساتھ 5ہزار 037ڈالر کی سطح پر آگئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میںفی تولہ سونے کی قیمت میں 7ہزار 900روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونے کی نئی قیمت بڑھ کر 5لاکھ 23ہزار 962روپے کی سطح پر آگئی تھی۔

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 21 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 21 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 15 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل






