پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کےشدید جھٹکے،لوگوں میں خوف ہراس
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 73 کلومیٹر تھی،جبکہ اس کا مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن بتایا گیا ہے،زلزلہ پیما مرکز


ویب ڈیسک: پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں زلزلے کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ افطار چھوڑ کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے افطاری چھوڑ کر کھلے مقامات پر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خیبر پختونخوا میں دیر بالا، کرم، نوشہرہ، ایبٹ آباد، مردان، صوابی، تخت بھائی ،شانگلہ، خیبر، ملاکنڈ اور پشاور سمیت صوبے کے طول و عرض میں زلزلے کے واضح جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 73 کلومیٹر تھی،جبکہ اس کا مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن بتایا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم انتظامیہ نے تمام متاثرہ اضلاع سے تفصیلی معلومات اکھٹی کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور کسی بھی ممکنہ آفٹر شاک کی صورت میں محفوظ مقامات پر رہیں اور ہسپتالوں سمیت ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 17 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 17 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 11 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 12 hours ago





